Urdu Conclave 2026

Delhi AQI in ‘severe’ category: دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار ’سنگین‘ زمرے میں درج، سی اے کیو ایم ذیلی کمیٹی نے گریپ 3 لاگوں نہیں کرنے کا کیا فیصلہ

دہلی کے اوسط اے کیو آئی میں مسلسل بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ شام 4 بجے یہ 370 رہا، اور شام 5 بجے مزید گھٹ کر 365 ہو گیا۔ حالانکہ، آئی ایم ڈی اور آئی آئی ٹی ایم نے پیش گوئی کی کہ آنے والے دنوں میں دہلی کا مجموعی اے کیو آئی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں برقرار رہے گا۔

دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار ’سنگین‘ زمرے میں درج۔

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں اتوار کو دھند کی ایک موٹی سفید چادر چھائی رہی۔ دارالحکومت کے کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) انتہائی خراب زمرے میں ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کچھ مقامات پر یہ صورتحال اور بگڑ گئی جہاں اے کیو آئی ’سنگین‘ سطح پر پہنچ گیا۔ اتوار صبح دہلی کا روزانہ اوسط اے کیو آئی ’انتہائی خراب‘ زمرے کے آس پاس رہا، جس کے بعد سی اے کیو ایم (کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ) کی ذیلی کمیٹی نے اتوار شام 4 بجے ایک جائزہ میٹنگ بلائی۔

میٹنگ میں موسمی پیش گوئیوں کا لیا جائزہ

میٹنگ میں دہلی-این سی آر کی موجودہ فضائی آلودگی کی صورتحال اور آئی ایم ڈی (ہندوستانی محکمہ موسمیات) و آئی آئی ٹی ایم کی جانب سے فراہم کردہ موسمی پیش گوئیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران کمیٹی نے نوٹ کیا کہ صبح 10 بجے دہلی کا فی گھنٹہ اوسط اے کیو آئی 391 تھا، جو شام 4 بجے کم ہو کر 370 رہ گیا۔

دہلی کے اوسط اے کیو آئی میں مسلسل سدھار

دہلی کے اوسط اے کیو آئی میں مسلسل بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ شام 4 بجے یہ 370 رہا، اور شام 5 بجے مزید گھٹ کر 365 ہو گیا۔ حالانکہ، آئی ایم ڈی اور آئی آئی ٹی ایم نے پیش گوئی کی کہ آنے والے دنوں میں دہلی کا مجموعی اے کیو آئی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں برقرار رہے گا۔

GRAP فیز III نہیں کیا جائے نافذ

GRAP ذیلی کمیٹی نے کہا کہ اس وقت GRAP فیز III کو لاگو کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور NCR میں موجودہ GRAP شیڈول کے فیز I اور II کے تحت جاری اقدامات جاری رہیں گے۔ ذیلی کمیٹی نے کہا کہ وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور دہلی-این سی آر کے فضائی معیار کا مسلسل جائزہ لیتی رہے گی۔

دوسری جانب، آئی ایم ڈی کے مطابق آئندہ سات دنوں تک دہلی کا کم از کم درجہ حرارت تقریباً 13 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔ فی الحال صبح و شام کی ٹھنڈی ہوائیں سردی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ حالانکہ، بارش کا امکان نہیں ہے اور موسم میں دھند قائم رہنے کی پیش گوئی ہے۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ بڑھتی آلودگی کی بڑی وجہ گرتا درجہ حرارت ہے، جس سے ہوا بھاری ہو جاتی ہے اور رفتار کم ہو جاتی ہے، نتیجتاً آلودگی زمین کے قریب جمی رہتی ہے۔ اسی وجہ سے دھند اور اسموگ کا امتزاج گھنا دکھائی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، تعمیراتی سرگرمیاں اور گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں بھی فضائی آلودگی کے بڑے اسباب میں شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read