فلپائن میں ایک سال کے لیے قومی آفت کا اعلان۔
منیلا: فلپائن میں طوفان ’کلمیگی‘ نے شدید تباہی مچائی ہے، جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران فلپائن کے صدر فرڈیننڈ روموالڈیز مارکوس نے کلمیگی سے ہونے والی تباہی کے بعد امدادی، راحت اور بحالی کے کاموں میں تیزی لانے کے لیے ایک سال کے لیے قومی آفت (نیشنل ڈیزاسٹر) کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، مارکوس نے 5 نومبر کو اعلان نمبر 1077 پر دستخط کیے، جسے ہفتہ کے روز عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس اعلان کے تحت فلپائن کی قومی اور مقامی حکومتوں کو ہنگامی اور بحالی کے منصوبوں کے لیے مناسب فنڈز استعمال کرنے اور بے گھر ہونے والے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
صدر کی جانب سے جاری اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ جب تک صدر اس کو پہلے ختم نہ کر دیں، یہ آفت کی صورتحال ایک سال تک نافذالعمل رہے گی۔ اس کے تحت بنیادی اور ضروری اشیاء پر قیمتوں کی حد مقرر کرنے، شدید متاثرہ علاقوں کو بلا سود قرض دینے، اور ضروری سامان، ادویات اور ایندھن کی منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کو روکنے جیسے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
امن و امان برقرار رکھنے کی دی گئی ہدایت
اس کے علاوہ، سرکاری اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال کرنے اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے آفت کے بعد بحالی کے اقدامات کریں۔ فلپائن کی مسلح افواج کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی متاثرہ علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ٹراپیکل سائکلون ’کلمیگی‘ تباہ کن ثابت ہوا
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفس (OCD) کی طرف سے اتوار کے روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، اس سال فلپائن کو متاثر کرنے والا 20واں ٹراپیکل سائکلون ’کلمیگی‘ تباہ کن ثابت ہوا۔ اس طوفان نے وسطی اور جنوبی فلپائن کے بڑے حصوں کو اپنی زد میں لیا، جہاں سیلاب اور زمین کھسکنے کے باعث 224 افراد ہلاک ہو گئے۔
سپر ٹائفون ’فنگ وونگ‘ کے لیے حکومت تیار
او سی ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کلمیگی کی زد میں آنے کے بعد 100 سے زائد افراد لاپتہ اور 526 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکومت آنے والے سپر ٹائفون ’فنگ وونگ‘ کے لیے بھی تیاریاں کر رہی ہے۔ ریاستی موسمیات بیورو کے مطابق، یہ طوفان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اتوار کی رات یا پیر کی صبح ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

