Bharat Express DD Free Dish

Bihar Election 2025: جنگل راج والوں کا منشور جھوٹ، فریب اور گمراہ کرنے کی کوششوں سے بھرا ہے: پی ایم مودی

پی ایم ودی نے کہا کہ دنیا بھر میں آج ’میک اِن انڈیا‘ کے لیے جوش و خروش ہے، اور ہدف یہ ہے کہ بہار بھی میک اِن انڈیا کا ایک مضبوط مرکز بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہزاروں چھوٹی اور گھریلو صنعتوں کا نیٹ ورک مضبوط کریں گے تاکہ ریاست میں روزگار بڑھے۔

وزیراعظم نریندر مودی۔

آرہ: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز بہار کے آرہ میں انتخابی جلسے کے دوران مہاگٹھ بندھن پر زبردست حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگل راج والوں کا انتخابی منشور “جھوٹ، فریب اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں سے بھرا ہوا ہے”۔

وزیراعظم مودی نے کہا، ’’آپ کے علاقے میں 6 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے، اب زیادہ دن نہیں بچے۔ این ڈی اے نے ایک ایماندار اور دوراندیش منشور جاری کیا ہے جو بہار کے تیز رفتار ترقی کے لیے وقف ہے۔ ہر وعدہ اور ہر اسکیم اسی مقصد کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی اے کے منشور میں بچوں کی تعلیم، خاندان کے صحت، نوجوانوں کے روزگار اور کسانوں کی آبپاشی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، خواتین اور بیٹیوں کے بااختیار ہونے کے لیے بھی کئی مضبوط اقدامات کیے گئے ہیں۔

اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ایک طرف این ڈی اے کا سچا منشور ہے، تو دوسری طرف جنگل راج والے ہیں جنہوں نے اپنے منشور کو جھوٹ اور دھوکے سے بھرا ہوا ایک دستاویز بنا دیا ہے۔ عوام کو بیوقوف بنانے کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ بہار کی عوام سمجھدار ہے، وہ سب جانتی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے سَنکلپ پتر کے وعدوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ بہار کا نوجوان بہار میں ہی روزگار پائے اور بہار کا نام روشن کرے۔ اس کے لیے ہم نے آئندہ برسوں میں ایک کروڑ روزگار دینے کا اعلان کیا ہے، اور اس کی مکمل منصوبہ بندی عوام کے سامنے رکھی ہے۔

مودی نے کہا کہ دنیا بھر میں آج ’میک اِن انڈیا‘ کے لیے جوش و خروش ہے، اور ہدف یہ ہے کہ بہار بھی میک اِن انڈیا کا ایک مضبوط مرکز بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہزاروں چھوٹی اور گھریلو صنعتوں کا نیٹ ورک مضبوط کریں گے تاکہ ریاست میں روزگار بڑھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت چھوٹے کسانوں کو پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت سالانہ 6,000 روپے دیتی ہے۔ اب بہار کی نئی این ڈی اے حکومت اس میں 3,000 روپے مزید بڑھائے گی۔ ریاست میں دودھ پیدا کرنے والوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے ’بہار دُدھ مشن‘ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read