سابق بھارتی ون ڈے کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف آئندہ تین میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں بی سی سی آئی نے روہت شرما کو کپتانی سے ہٹا کر شبمن گل کو نیا ون ڈے کپتان مقرر کیا تھا۔ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے ذاتی طور پر روہت شرما کو اس اہم فیصلے سے آگاہ کیا۔
آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہونے والی ہندوستانی ٹیم نے پرتھ میں پریکٹس شروع کردی ہے۔ جمعرات کو روہت شرما کو ٹریننگ سیشن کے دوران ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ سنجیدہ بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے لیجنڈری بلے باز وراٹ کوہلی کے ساتھ نیٹ میں بیٹنگ بھی کی۔
اسٹار اسپورٹس کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی اس تصویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، جس میں دونوں لیجنڈز کو تقریباً آدھے گھنٹے تک ایک ساتھ پریکٹس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
✅ Touchdown Perth
✅ Hit the nets
✅ No cars damaged (IYKYK 😂)@ImRo45 is all set to get things rolling Down Under! 🔥#AUSvIND 👉 1st ODI | SUN, 19th OCT, 8 AM! pic.twitter.com/SBxjadYHcZ— Star Sports (@StarSportsIndia) October 16, 2025
روہت شرما اور وراٹ کوہلی اپنے کریئر کے آخری مرحلے میں
ہندوستانی ٹیم بدھ اور جمعرات کو دو گروپوں میں پرتھ پہنچی۔ وائٹ بال پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 اکتوبر سے ہوگا، جس میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔وراٹ کوہلی اور روہت شرما دونوں پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور گزشتہ سال بارباڈوس میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اپنے T20I کیریئر کوالوداع کر چکے ہیں۔ اس لیے یہ دورہ آسٹریلیا میں ان کا آخری دورہ ہو سکتا ہے۔ 2027 ون ڈے ورلڈ کپ میں ان کی شرکت آنے والے سالوں میں ان کی فٹنس اور فارم پر منحصر ہوگی۔
نئے کپتان کو سابق کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد
نئے ون ڈے کپتان شبمن گل نے تجربہ کار کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں کھلاڑی ٹیم کے لیے اہم ہیں اور ان کا تجربہ انمول ہے۔ باقی ٹیم بھی ان تجربہ کار کھلاڑیوں سے سیکھ رہی ہے۔ اس سال کے شروع میں چمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کو فتح دلانے
والے روہت شرما کو 19 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم جمعہ اور ہفتہ کو اضافی پریکٹس سیشنز میں حصہ لے کر سیریز کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
