Bharat Express DD Free Dish

Tata Power CFO Sanjiv Churiwala was awarded: ٹاٹا پاور کے سی ایف او سنجیو چوریوالا کو ’سی ایف او آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے نوازا گیا

چوریوالا کی قیادت میں ٹاٹا پاور نے نہ صرف مالیاتی لچک کو مضبوط کیا بلکہ فنانس کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو فروغ دیا اور سرمایہ کاری کو کمپنی کی طویل مدتی کلین انرجی حکمتِ عملی کے ساتھ ہم آہنگ کیا۔ سی آئی آئی کی یہ پہچان اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ٹاٹا پاور کا مالیاتی نظم و نسق محض کاروباری ہدف نہیں بلکہ سبز اور جامع مستقبل کی تعمیر کے مشن کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی مربوط بجلی کمپنیوں میں شمار ہونے والی ٹاٹا پاور نے اعلان کیا ہے کہ اس کے چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) سنجیو چوریوالا کو بھارتی صنعت پریشد (سی آئی آئی) کی جانب سے ’سی ایف او ایکسی لینس ایوارڈز 2024-2025‘ میں تمام زمروں میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ’سی ایف او آف دی ایئر‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرمارک ملّو، ممتاز شخصیات، صنعت کاروں، پالیسی سازوں اور بزنس لیڈرز کی موجودگی میں چوریوالا کو یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ملک کے مالیاتی شعبے میں سب سے باوقار اعزازات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

مالیاتی شعبے میں غیر معمولی خدمات

سی آئی آئی کے مطابق سنجیو چوریوالا کو مالیاتی استحکام، پائیدار ترقی اور اسٹریٹیجک ویلیو کری ایشن میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ انہیں خاص طور پر ولین و انضمام (M&A)، فنڈ ریزنگ اور ٹاٹا پاور میں جامع گرین انرجی پلیٹ فارم کے قیام میں قائدانہ کردار کے لیے سراہا گیا۔

تعلیمی و پیشہ ورانہ پس منظر

سنجیوچوریوالا ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور لندن بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ 30 برسوں سے تبدیلی، گورننس اور طویل مدتی قدر میں اضافے کے عمل کی قیادت کر رہے ہیں۔

ٹاٹا پاور میں قیادت کا سفر

ان کی قیادت میں ٹاٹا پاور نے نہ صرف مالیاتی لچک کو مضبوط کیا بلکہ فنانس کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو فروغ دیا اور سرمایہ کاری کو کمپنی کی طویل مدتی کلین انرجی حکمتِ عملی کے ساتھ ہم آہنگ کیا۔ سی آئی آئی کی یہ پہچان اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ٹاٹا پاور کا مالیاتی نظم و نسق محض کاروباری ہدف نہیں بلکہ سبز اور جامع مستقبل کی تعمیر کے مشن کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read