Bharat Express DD Free Dish

PM Modi addresses a public meeting in Purnia: پسماندہ طبقوں کو ترجیح اور غریبوں کی خدمت ہی ہدف ہے: وزیراعظم مودی

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہار کی ترقی کی رفتار کچھ لوگوں کو پسند نہیں آ رہی۔ جنہوں نے برسوں تک بہار کو لوٹا اور استحصال کیا، وہ یہ قبول نہیں کر پا رہے کہ بہار مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی۔

پُرنیہ: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو بہار کے ضلع پُرنیہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے این ڈی اے حکومت کی اسکیموں کے بارے میں بتایا اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس پر زبانی حملہ کیا۔

وزیراعظم مودی نے حالیہ دنوں کانگریس کی جانب سے بہار کا موازنہ بیڑی سے کرنے کے بیان پر کانگریس اور آر جے ڈی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ بہار کا بھلا نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب ان کی حکومت کا مقصد پسماندہ طبقوں کو ترجیح دینا اور غریبوں کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں 4 کروڑ افراد کو پکا مکان دیا گیا ہے اور 3 کروڑ مزید افراد کو پکا مکان دینے کا کام جاری ہے۔  ہر غریب کو پکا مکان دینا ہمارا ہدف ہے اور جب تک یہ پورا نہیں ہوتا میں سکون سے نہیں بیٹھ سکتا۔‘‘

پُرنیہ ایئرپورٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس کا ٹرمینل بلڈنگ صرف پانچ ماہ میں تیار ہوا ہے۔ انہوں نے سیمانچل کے پسماندہ پن کے لیے کانگریس اور آر جے ڈی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کے بدانتظامی کا سب سے زیادہ نقصان سیمانچل کو اٹھانا پڑا۔ لیکن اب این ڈی اے حکومت کے دور میں اس علاقے میں ترقی ہو رہی ہے۔ حکومت یہاں کے کسانوں اور مویشی پالنے والوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

مکھانا کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے بغیر نام لیے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے مکھانا کسانوں کو نظر انداز کیا۔ وزیراعظم مودی نے طنزیہ لہجے میں کہا، ’’کچھ لوگ یہاں آ کر چکر کاٹ رہے ہیں، لیکن میں دعوے سے کہتا ہوں کہ میرے آنے سے پہلے انہیں مکھانا کا نام بھی معلوم نہیں تھا۔‘‘

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہار کی ترقی کی رفتار کچھ لوگوں کو پسند نہیں آ رہی۔ جنہوں نے برسوں تک بہار کو لوٹا اور استحصال کیا، وہ یہ قبول نہیں کر پا رہے کہ بہار مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read