سی پی رادھا کرشنن نئے نائب صدر جمہوریہ منتخب ہوئے۔
نئی دہلی: این ڈی اے کے حمایت یافتہ امیدوار سی پی رادھا کرشنن کو ملک کا نیا نائب صدر جمہوریہ منتخب کیا گیا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب میں انہیں 452 ووٹ ملے۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ ملک کے نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے منتخب ہو گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نائب صدر کے انتخاب کے لیے ووٹرز کی کل تعداد 788 تھی، 7 آسامیاں خالی ہونے کے باعث موثر ووٹرز کی تعداد 781 رہی، منگل کے روز ہوئی ووٹنگ میں 768 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ کاسٹ کیا، جب کہ 13 اراکین غیر حاضر رہے۔ غیر حاضر رہنے والوں میں بی آر ایس سے 4، بی جے ڈی سے 7، شرومنی اکالی دل سے 1 اور ایک آزاد رکن پارلیمنٹ شامل تھے۔ این ڈی اے کے 427 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور اکثریت کے ساتھ رادھا کرشنن کی جیت کو یقینی بنایا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ این ڈی اے کے امیدوار اور مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے منگل کے روز نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے سے پہلے لودھی کالونی میں سری رام مندر کا دورہ کیا تھا اور آشیرواد لیا تھا۔ مندر سے باہر آتے ہی انہوں نے یقین ظاہر کیا تھا کہ الیکشن میں ان کی جیت یقینی ہے۔ رادھا کرشنن نے کہا تھا، ’’یہ بھارتی راشٹرواد کی ایک بڑی جیت ہوگی۔ ہم سب متحد ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ ہمارا مقصد ’ترقی یافتہ ہندوستان‘ ہے، اور یہ جیت ہمیں اس سمت میں آگے لے جائے گی۔‘‘
آپ کو بتاتے چلیں کہ نئی دہلی کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں منگل کے روز صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک نئے نائب صدر جمہوریہ کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوئی، جس میں سی پی رادھا کرشنن جیت گئے۔ بھارت کے نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن اور انڈیا بلاک کے امیدوار سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی کے درمیان مقابلہ تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



