کوئلہ نگری دھنباد آج دو بڑے حادثات سے لرز اٹھا۔ شہر کے کتراس علاقے میں واقع امبے مائننگ آؤٹ سورسنگ کولیری میں جمعہ کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں ایک سروس وین تقریباً 400 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔بتایا جا رہا ہے کہ امبے مائننگ آؤٹ سورسنگ کولیری میں جمعہ کو ایک کمپنی کی سروس وین لینڈ سلائیڈ (زمین کھسکنے) کی زد میں آ گئی، جس کی وجہ سے وین 400 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ اس واقعے میں 5 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
3 مزدوروں کی لاشیں برآمد
حادثے کے بعد پولیس کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف کا کام جاری ہے۔ فی الحال 3 مزدوروں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی کئی افراد ملبے کے نیچے دبے ہو سکتے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت آسن سول کے رہائشی سوربھ گوپ، بلیار پور کے رہائشی راہل روانی اور بیربھوم کے رہائشی گیا سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
لواحقین نے احتجاج کیا
حادثے کے بعد مرنے والوں کے اہل خانہ اور دیہاتیوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ مرنے والے ملازمین کے لواحقین نے دیر شام اے کے ڈبلیو ایم سی کولیری کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور معاوضے کا مطالبہ کیا۔
رام کنالی او پی علاقے میں زمین دھنس گئی
دوسرا حادثہ کَتَراس کے رام کنالی او پی علاقے کے بُٹّو بابو بنگلہ کے قریب پیش آیا، جہاں اچانک زمین دھنسنے سے 4 سے 5 گھر زمین میں سما گئے۔ اس حادثے میں کئی افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، بعد میں انہیں بہتر علاج کے لیے دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کئی جانور بھی زمین میں سما گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

