جموں و کشمیر میں حضرت بل درگاہ پر ہنگامہ
جموں و کشمیر میں عید میلاد النبی کے موقع پر درگاہ حضرت بل میں زبردست تنازعہ ہوا ہے۔ درگاہ میں نصب اشوکا ستون کو توڑ دیا گیا جس سے علاقے میں کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
درحقیقت درگاہ کی تزئین و آرائش کے دوران سنگ مرمر کے ساتھ اشوکا ستون بھی نصب کیا گیا تھا جس سے مقامی لوگوں میں شدید غصہ پھوٹ پڑا تھا۔ بھیڑ نے اسے مسجد کے اندر مورتی لگانے جیسا قرار دے کر مزاہمت کی۔
مشتعل بھیڑ نے اشوک ستون کو توڑ دیا۔ وقف بورڈ کے چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے حال ہی میں اس تزئین و آرائش کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے اسے نہ صرف مذہبی تنازعہ بلکہ آئین اور ملک کے اتحاد پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا، ’درگاہ حضرت بل میں قومی نشان کو توڑنے والے دہشت گرد ہیں۔‘ وہیں، پولیس نے جلد ہی صورتحال کو قابو میں کر لیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


