Bharat Express DD Free Dish

ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف حملے کے درمیان مودی-جنپنگ کی کب ہوگی ملاقات؟ تاریخ آئی سامنے

جلد ہی دنیا کے دو طاقتور ممالک کے سربراہان ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ ملاقات چین میں ہونے والی ایس سی او میٹنگ سے الگ ہٹ کرہوگی۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی اورچینی صدرشی جنپنگ کے درمیان ملاقات کی تاریخ کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، دونوں لیڈران اتوار31 اگست کوایس سی او اجلاس کے موقع پرایک دوسرے سے مل سکتے ہیں۔ بدلی ہوئی عالمی سیاست میں یہ ملاقات بہت اہم ہونے جا رہی ہے۔

31 اگست سے یکم ستمبر تک ایس سی او اجلاس

وزیراعظم مودی شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے 31 اگست سے یکم ستمبرتک چین کے شہر تیانجن کے دورے پرہوں گے۔ اس دوران وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پرچینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ یہ وزیراعظم مودی کا 7 سالوں میں پہلا چین کا دورہ ہوگا، جوابھرتے ہوئے علاقائی اورعالمی منظرنامے میں اس دورے کی اہمیت کو ظاہرکرتا ہے۔

ٹیرف وارکے درمیان اہم ملاقات

وزیراعظم مودی اورشی جنپنگ کی ملاقات ایسے وقت میں ہونے والی ہے، جب ہندوستان اورامریکہ کے تعلقات بے حد مشکل حالات میں ہو چکے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان پر50 فیصد کا ٹیرف لگا دیا ہے۔ وہیں ہندوستان اپنے مفاد کے آگے امریکی شرائط ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ ہندوستان روس سے تیل نہیں خریدے جبکہ ہندوستان، امریکہ کے اس شرط کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اس کے علاوہ تجارت کے شعبے میں کئی دیگر شرطیں رکھ کرامریکہ اپنے مفاد کے آگے ہندوستان کو جھکانا چاہتا ہے۔

یہ لیڈران بھی ہوں گے شامل

وزیراعظم نریندرمودی کے علاوہ، شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن، روسی صدرولادیمیر پتن، انڈونیشیائی ہم منصب پربوووسبیانٹو، ملیشیائی وزیراعظم انورابراہیم، پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اور مالدیپ کے صدر محمد معزو کچھ اہم لیڈران ہیں، جو ایس سی او چوٹی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read