اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جمعہ کے روز بھارت کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ہائی کمیشن کی ناظم الامور گِتیکا سریواستو نے قومی پرچم لہرایا اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا یومِ آزادی پر قوم سے خطاب پڑھ کر سنایا۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’’اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے بھارت کا 79واں یوم آزادی منایا۔ گِتیکا سریواستو نے ترنگا لہرایا اور بھارت کی معزز صدر کے ’قوم سے خطاب‘ کو پڑھا۔‘‘
اس شاندار تقریب میں بھارتی کمیونٹی کے ارکان، سفارتی عملے اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی اور آزادی کے تاریخی دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے یوم آزادی کی شام قوم سے خطاب کیا۔ انھوں نے تقسیم ہند کے المناک واقعات کے یاد کے دن تقسیم ہند کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم کو ان کے درد و الم کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔
High Commission of India in Islamabad marked the 79th Independence Day of India. Cd’A @gitikasrivastav hoisted the tricolor and read “Address to the Nation” by the Hon’ble President of India. pic.twitter.com/eAO2zNlRjs
— India in Pakistan (@IndiainPakistan) August 15, 2025
صدر مرمو نے بھارت کی آزادی کے بعد ترقی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے معیشت، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ 6.5 فیصد کی شرحِ نمو، کنٹرول شدہ مہنگائی اور برآمدات میں اضافہ ملک کی معیشت کی مضبوطی کی علامت ہیں۔ انھوں نے بھارت کی ہر شعبے میں ’’غیر معمولی ترقی‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے اسے خود انحصاری کی جانب پیش قدمی قرار دیا۔ صدر نے بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک خلائی پرواز کی کامیابی کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ مستقبل کے ہمارے خلائی مشن ’’گگن یان‘‘ کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



