Urdu Conclave 2026

Himachal Governor meets PM Modi: ہماچل پردیش کے گورنر شیو پرتاپ شکلا نے کی پی ایم مودی سے ملاقات، ریاست کی ترقی اور مسائل سے کیا آگاہ

گورنر شکلا نے وزیر اعظم کو ریاست گیر انسداد منشیات مہم کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جسے پنچایت سطح تک نافذ کیا جا رہا ہے۔

ہماچل پردیش کے گورنر شیو پرتاپ شکلا نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو ریاست کے اہم ترقیاتی اقدامات، حالیہ قدرتی آفات کے اثرات اور ’’منشیات سے پاک ہماچل‘‘ مہم کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انھوں نے وزیر اعظم مودی کو اس مانسون میں منڈی ضلع میں بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بھی بتایا۔

واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے کے کئی المناک واقعات میں جانوں کے ضیاع اور املاک کی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اس آفت کی وجہ سے بہت سے خاندان بے گھر ہو گئے ہیں اور ان کی زرعی زمینیں ضائع ہو گئی ہیں۔ گورنر شکلا سے ملاقات کے دوران وزیراعظم مودی نے یقین دلایا کہ متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ اس دوران گورنر شکلا نے وزیر اعظم کو ریاست گیر انسداد منشیات مہم کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جسے پنچایت سطح تک نافذ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور ہماچل پردیش کو منشیات سے پاک ریاست بنانے کی کوششوں میں کمیونٹی کی شراکت کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

گورنر نے حال ہی میں کاشی (وارانسی)، اترپردیش میں مرکزی وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کے زیر اہتمام ’’نشا مکت یووا فار وکست بھارت‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تین روزہ قومی کانفرنس کی تفصیلات شیئر کیں جو سال 2047 تک منشیات سے پاک معاشرہ بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ گورنر نے یقین دلایا کہ کاشی اعلامیہ کے اصولوں کو وسیع تر ’’نشہ مکت بھارت ابھیان‘‘ کے حصے کے طور پر لاگو کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔