جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے مالے میں مالدیپ کی جدید ترین وزارت دفاع (MoD) عمارت کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ یہ گیارہ منزلہ عمارت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کی علامت ہے، جو کہ ہندوستان کی مالی مدد سے تعمیر کی گئی ہے اور یہ مالدیپ کے دفاعی اور قانون نافذ کرنے والے حکام کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں تعاون کرے گی۔
ރައީސް މުޢިއްޒުއާއި އެކު އަޅުގަނޑު ވާނީ ޑިފެންސް މިނިސްޓްރީގެ އައު އިމާރާތް އިފްތިތާޙުކޮށްފައި. މިއީ އިންޑިއާ އާއި ދިވެހިރާއްޖޭގެ ދެމެދު އޮތް ވަރުގަދަ އެއްބާރުލުމުގެ މިސާލެއް.@MMuizzu pic.twitter.com/XAgjQLKRAW
— Narendra Modi (@narendramodi) July 25, 2025
جیسے ہی پی ایم مودی وہاں پہنچے، ایک پرجوش ہجوم نے ’’نریندر مودی زندہ باد‘‘ کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ انھوں نے ایسے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر لکھا تھا ’’خوش آمدید پی ایم مودی‘‘۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں مالدیپ کے صدر کے دفتر نے لکھا کہ ’’صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے دھوشیمینا بلڈنگ کا افتتاح کیا، جو مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس (MNDF) کے نئے دفتر کے احاطے میں ہے۔‘‘
ރައްޔިތުންގެ ޚިދުމަތުގައި އަޅުގަނޑުމެންގެ ގުޅުން ކަށަވަރުކޮށްދިނުމަށް، ރައީސް މުޢިއްޒުއަށް ބިޝްމް ކިއުބްސްވަނީ ހަދިޔާކޮށްފައި. ބާރަތު ހެލްތު އިނިޝިއޭޓިވް ފޯ ސަހްޔޮގް، ހިޓާ އެންޑް މައިޓްރީ (ބީއެޗްއައިއެސްއެޗްއެމް)އަކީ އިންޑިއާއިން ވަގުތުން ދެވޭ ސިއްޙީ ފަރުވާއަށް ކުރާ މަސައްކަތުގެ… pic.twitter.com/Og14OfN0ZX
— Narendra Modi (@narendramodi) July 25, 2025
وزیر اعظم مودی نے اس عمارت کے افتتاح کو مضبوط ہندوستان-مالدیپ تعاون کی ایک اور مثال قرار دیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’’صدر معیزو اور میں نے مالے میں وزارت دفاع کی ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ ہندوستان-مالدیپ کے مضبوط تعاون کی ایک اور مثال ہے۔‘‘ اس دوران پی ایم مودی نے مزید خیر سگالی کے طور پر حکومت ہند کی جانب سے صدر معیزو کو دو آروگیہ میتری ہیلتھ کیوب بھی تحفے میں دیے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


