بھارتیہ جنتا پارٹی، جو کہ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی تیاریاں زور و شور سے کر رہی ہے، نے اپنا سرکاری انتخابی گیت جاری کر دیا ہے۔ تقریباً ساڑھے تین منٹ کے اس انتخابی گیت میں وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔
گیت کے بول ہیں:“غریبن کے پی ایم آوت بانی، سنی بڑھت بہار کے کہانی، آگے بڑھتا رہے بہار، پھر سے این ڈی اے سرکار“
اس گیت میں نتیش حکومت کی پینشن میں اضافہ، بہاری خواتین کو نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن جیسی اسکیموں کی تعریف کی گئی ہے۔
بی جے پی کے اس نغمے میں بہار میں تعلیمی نظام میں بہتری، طالبات کو سائیکل دینے، گاؤں گاؤں اسکول کھولنے، ہر گھر تک پانی اور بجلی پہنچانے کے دعوے کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی ریاست میں چل رہی ایکسپریس وے اور ہائی وے منصوبے، کسان سمان ندھی، آیوشمان بھارت یوجنا، اور مختلف شہروں میں ایئرپورٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
بی جے پی کے اس ساڑھے تین منٹ کے گیت میں مودی اور نتیش کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، وجے سنہا، اور بہار بی جے پی صدر دلیپ جیسوال کو بھی دکھایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


