سہارنپور: ساون کے مقدس مہینے میں جہاں ملک بھر میں کانوڑ یاترا کا زور ہے، وہیں سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے سہارنپور میں کانوڑیوں کی خدمت کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ان کا ویڈیو جس میں وہ گلے میں بھگوا گمچھا ڈالے پرساد تقسیم کر رہی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
اقرا حسن نے کی کانوڑ یاتریوں کی خدمت
اقرا حسن نے شری شیو اوم سیوا سمیتی کانوڑ سیوا کیمپ، شیو سیوا کانوڑ کیمپ اور شری کیلاش دھام سیوا کیمپ میں جا کر شیو بھکتوں کو پرساد تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت صرف ایک ملک نہیں بلکہ تہذیبوں اور سنسکاروں کی سرزمین ہے۔ کانوڑ یاتریوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ یہ یاترا سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔

کیمپ کے منتظمین نے کیا اعزاز سے سرفراز
سیوا کیمپ کے منتظمین دیپا جنیجا، للت پوپلی، رمی دھون اور سنجے کرنوال نے اقرا حسن کا پگڑی اور چنّی پہنا کر اعزاز کیا اور ان کی موجودگی کو روحانی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔
समाजवादी पार्टी (Samajwadi Party) की सांसद इकरा हसन (Iqra Hasan) सहारनपुर में भक्तों की सेवा करती हुई दिखीं. pic.twitter.com/RNcz1bzCtY
— Bharat Express (@BhaaratExpress) July 17, 2025
سیوا اور سیاست کا حسین امتزاج
منتظمین نے کہا ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے کہ کسی بھی کانوڑ یاتری کو پریشانی نہ ہو۔ جب عوامی نمائندے ہماری خدمات میں شامل ہوتے ہیں تو اس سے عوام میں جوش اور حوصلہ بڑھتا ہے۔
سیاست سے اوپر انسانی خدمت کا پیغام
اقرا حسن کا یہ قدم نہ صرف مذہبی رواداری کی علامت ہے بلکہ اس سے یہ پیغام بھی گیا ہے کہ سیاست کے دائرے سے اوپر اٹھ کر عوام کی خدمت ہر لیڈر کی ذمہ داری ہے۔ ان کا یہ عمل ان کے حامیوں کے ساتھ ساتھ مخالفین کے درمیان بھی مثبت گفتگو کا موضوع بن گیا ہے۔ یہ ویڈیو اور خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اسے گنگا-جمنی تہذیب کی ایک خوبصورت جھلک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
