Bharat Express DD Free Dish

Ravi Kishan birthday: روی کشن نے بھگوان گنیش کے آشیرواد سے کی سالگرہ کی شروعات، ملک اور عوام کی فلاح کے لیے مانگیں دعائیں

رکن پارلیمنٹ روی کشن کا فلمی کیریئر جتنا شاندار ہے، اتنی ہی گہرائی سے وہ مذہبی جذبات سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے یوم پیدائش پر دن کا آغاز ممبئی کے شری سدھی ونایک مندر میں بھگوان گنیش کے درشن سے کیا۔

ممبئی: مشہور اداکار اور رکن پارلیمنٹ روی کشن نے اپنی سالگرہ کا آغاز ممبئی کے شری سدھی ونایک مندر میں بھگوان گنیش کے درشن سے کیا۔ روحانیت اور عقیدت سے لبریز اس موقع پر انہوں نے بھگوان سے آشیرواد لیا اور ملک و عوام کی فلاح کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر شری سدھّی ونایک مندر، ممبئی کے خزانچی اور بھارتیہ جنتا پارٹی ممبئی کے نائب صدر پون ترپاٹھی بھی وہاں موجود تھے۔ انہوں نے روی کشن کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور سدھی ونایک کی ایک خوبصورت مورتی بطور نذرانہ پیش کی، جو بھگوان گنیش کی کرپا اور تحفظ کی علامت ہے۔

روی کشن کا فلمی کیریئر جتنا شاندار ہے، اتنی ہی گہرائی سے وہ مذہبی جذبات سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ ہر سال وہ اپنی سالگرہ کی شروعات عبادت سے کرتے ہیں، اور اس بار بھی وہ روایت برقرار رکھتے ہوئے سدھی ونایک پہنچے۔ ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ روی کشن نے بھی اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے ہی میں یہاں تک پہنچا ہوں، اور ہر سال میرے لیے یہ دن خاص بن جاتا ہے۔ ایک فلمی دل رکھنے والے سپر اسٹار کا عبادت سے بھرا یہ دن یقیناً ان کی زندگی میں خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے گا۔

روی کشن نے اپنی سالگرہ کو اور بھی خاص بنا دیا۔ انہوں نے اسپیشلی ایبلڈ بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور مٹھائی و کھانے کی تقسیم کے ذریعے اپنی خوشی کو دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ میں بدل دیا۔ روی کشن نے کہا کہ یہ بچے میرے دل کے قریب ہیں۔ ان کے ساتھ وقت گزارنا میرے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے۔ ان کی معصومیت اور حوصلہ ہمیں زندگی کے اصل معنی سکھاتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے بچوں کے ساتھ گانے گائے، ان سے بات چیت کی اور انہیں تحفے بھی دیے۔ سماجی خدمت اور انسانیت سے جڑی اس پہل کو عوام نے خوب سراہا، اور سوشل میڈیا پر روی کشن کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سالگرہ کے موقع پر ان کا یہ انسان دوست قدم یقیناً قابل تقلید ہے، جو معاشرے میں محبت اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read