Bharat Express DD Free Dish

Shubhanshu Shukla Return from ISS: شبھانشو شکلا کی کامیاب واپسی سے ملک میں زبردست خوشی کا ماحول: دیکھیں ویڈیو

شبھانشوشکلا کے زمین پر واپس آنے کے بعد خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے ایکس پرلکھا کہ میں گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کے استقبال میں ملک کے ساتھ شامل ہوں، کیونکہ وہ خلا میں اپنے تاریخی مشن سے زمین پر واپس آئے ہیں۔

شبھانشو شکلا سمیت چار خلاباز 18 دنوں کے بعد خلا سے زمین پرواپس آگئے ہیں۔ ڈریگن خلائی جہاز23 گھنٹے کے سفرکے بعد کیلیفورنیا کے سمندر پراترا۔ چاروں خلابازایک دن پہلے شام کوآئی ایس ایس سے زمین کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کیپٹن شبھانشو شکلا کی بحفاظت واپسی پرخوشی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے خلا سے زمین پرواپسی کے اس سفرکوسنگ میل قراردیا ہے۔

شبھانشوشکلا کے زمین پر واپس آنے کے بعد خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے ایکس پرلکھا، ’’میں گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کے استقبال میں ملک کے ساتھ شامل ہوں، کیونکہ وہ خلا میں اپنے تاریخی مشن سے زمین پر واپس آئے ہیں۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے خلاباز کے طورپر، انہوں نے اپنی لگن، ہمت اورخلائی مشن کے ذریعے ایک ارب خوابوں کومتاثرکیا ہے۔ یہ ہمارے اپنے انسانی خلائی پروازمشن – گگن یان کی طرف ایک اور سنگ میل ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read