وزیر اعظم نریندر مودی کا برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد برازیل کے سرکاری دورے پر منگل کو برازیل کے الووراڈا محل میں پرتپاک رسمی استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی اور برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا نے پی ایم مودی کو گرمجوشی سے گلے لگاتے ہوئے برازیلیا کے الوراڈا پیلس میں ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کو رسمی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور الوراڈا پیلس میں ہندوستان اور برازیل کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وہیں ایک نادر مظاہرے میں پی ایم مودی کے کا 114 گھوڑوں پر مشتمل انوکھا استقبال بھی کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’برازیلیا میں رسمی استقبال کی جھلکیاں۔ برازیل کا یہ سرکاری دورہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔‘‘
Glimpses from the ceremonial welcome in Brasília. This state visit to Brazil will add momentum to our bilateral relations.@LulaOficial pic.twitter.com/AM7WaQdW2G
— Narendra Modi (@narendramodi) July 8, 2025
برازیلیا میں ایئرپورٹ پر بھی ہوا پی ایم مودی کا شاندار استقبال
اس سے پہلے پی ایم مودی کا برازیلیا کے ہوائی اڈے پر برازیل کے وزیر دفاع نے استقبال کیا تھا۔ وہیں ایئرپورٹ پر بٹالہ منڈو بینڈ کے ساتھ روایتی افریقی-برازیلین کمپوزیشن پیش کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔برازیل میں موجود ہندوستانی برادری بھی وزیر اعظم کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھی۔ برازیلیا میں اپنے ہوٹل پہنچنے کے بعد پی ایم مودی نے ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
واضح رہے کہ اس دوران پی ایم مودی برازیل کے صدر کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول تجارت، دفاع، توانائی، خلائی، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور عوام کے درمیان رابطوں کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو وسیع کرنے پر دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



