Bharat Express DD Free Dish

Texas floods death toll climbs to more than 100: امریکہ میں سیلاب نے مچائی بھاری تباہی، صرف ٹیکساس میں 100سے زائد افراد کی موت،دیگر ریاستوں کی بھی حالت خراب

سی این این نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ٹریوس کاؤنٹی (جس میں دارالحکومت آسٹن بھی شامل ہے) میں سات افراد کے ہلاک اور دس دیگر لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ولیمسن کاؤنٹی میں، شیرف میتھیو لِنڈ مین نے تصدیق کی کہ علاقے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

امریکہ کے شہر ٹیکساس میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران منعقد کیے گئے سمر کیمپ میں شرکت کرنے والے بہت سے بچے بھی اپنی جان سے ہاتھ دھونے والوں میں شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے کم از کم 104 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ٹیکساس ہل کنٹری میں سمر کیمپ ‘کیمپ مائسٹک’ کے آپریٹرز نے بتایا کہ اس کے کیمپ میں آنے والے 27 افراد سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ کیر کاؤنٹی کے حکام نے  کہا کہ کیمپ میں شرکت کرنے والے 11 افراد لاپتہ ہیں۔حکام نے بتایا کہ امدادی کارکنوں کو اس کاؤنٹی میں 84 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں 28 بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ ریاست ٹیکساس میں 41 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

سی این این نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ٹریوس کاؤنٹی (جس میں دارالحکومت آسٹن بھی شامل ہے) میں سات افراد کے ہلاک اور دس دیگر لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ولیمسن کاؤنٹی میں، شیرف میتھیو لِنڈ مین نے تصدیق کی کہ علاقے میں دو افراد ہلاک ہوئے اور کہا کہ اتوار (مقامی وقت کے مطابق) متاثرین میں سے ایک کو بازیاب کر لیا گیا۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے آج کہا کہ 20 سے زیادہ ریاستی ایجنسیاں ہنگامی ردعمل میں سرگرم عمل ہیں جو زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور نقصان کی مکمل حد کا اندازہ لگانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

دوسری جانب پڑوسی ملک پاکستان میں دس روز سے جاری مانسون بارشوں اور سیلاب سے متعلق واقعات میں کم از کم 72 افراد ہلاک اور 130 سے ​​زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور مقامی حکام نے یہ معلومات دی۔ یہ اموات 26 جون سے ہوئی ہیں، خاص طور پر پاکستان کے شمال مغربی خیبر پختونخوا، مشرقی پنجاب، جنوبی سندھ اور جنوب مغربی بلوچستان کے صوبوں میں۔پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مقامی حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں کیونکہ شدید بارشوں سے قومی شاہراہیں بند ہو سکتی ہیں اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read