Bharat Express DD Free Dish

PM Modi meets Bolivian President Luis Alberto: وزیر اعظم مودی نے بولیویا کے صدر لوئس البرٹو سے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر دیا زور

دونوں لیڈران نے تجارت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، خلائی تعاون، صحت عامہ اور اہم معدنیات جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران لاطینی امریکی ملک بولیویا کے صدر لوئس البرٹو سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر اور متنوع بنانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ بولیویا کی آزادی کے 200 سال مکمل ہونے پر انھیں مبارکباد بھی پیش کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’بولیویا کے صدر مسٹر لوئس البرٹو آرس کاٹاکورا کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ بولیویا لاطینی امریکہ میں ایک قابل قدر شراکت دار ہے اور حالیہ برسوں میں ہمارے دوطرفہ تعلقات بہت مضبوط ہوئے ہیں۔‘‘

بولیویا کی آزادی کے 200 سال مکمل ہونے پر پی ایم مودی نے دی مبارکباد

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’ ہم نے ترجیحی بنیادوں پر تجارتی روابط کو بہتر اور متنوع بنانے کی ضرورت پر بات کی۔ ہم نے اس پر تبادلۂ خیال کیا کہ ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اہم معدنیات، صحت کی دیکھ بھال، اسپیس سمیت بہت سے شعبوں میں کس طرح تعاون کر سکتے ہیں۔ بولیویا کی آزادی کے 200 سال کے تاریخی موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read