پی ایم مودی نے دلائی لامہ کو ان کی سالگرہ پر دی مبارکباد
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز دلائی لامہ کو ان کی 90 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا، ’’میں 1.4 بلین ہندوستانیوں کے ساتھ پرم پاون دلائی لامہ کو ان کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی دلی نیک تمنائیں بھیجتا ہوں۔ وہ محبت، ہمدردی، صبر اور اخلاقی نظم و ضبط کی ایک لازوال علامت رہے ہیں۔ ان کا پیغام احترام کی تحریک رہا ہے اور ہم تمام مذاہب میں ان کی صحت کے لیے دعا کرتے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم مودی اس وقت برازیل کے ریو دی جنیرو میں ہیں، جہاں وہ سرکاری دورے پر ہیں اور 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دلائی لامہ کے جانشین کے متعلق چل رہا تنازعہ
یہ نیک خواہشات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دلائی لامہ کے جانشین کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ چین نے ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں احتیاط برتے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے قول و فعل میں محتاط رہنا چاہئے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، خاص طور پر تبت سے متعلق مسائل میں دخل نہیں دینا چاہئے۔
دلائی لامہ کو علیحدگی پسند تصور کرتا ہے بیجنگ
ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں رہنے والے دلائی لامہ کو بیجنگ علیحدگی پسند تصور کرتا ہے۔ چین دلائی لامہ کا بین الاقوامی لیڈران سے ملاقات یا کسی سرکاری تقریب میں شرکت کو پسند نہیں کرتا۔
2021 میں پی ایم نے عوامی طور پر مبارکباد دی
سال 2021 میں، وزیر اعظم مودی نے دلائی لامہ کو ان کی 86 ویں سالگرہ پر عوامی طور پر مبارکباد دے کر ایک بڑی تبدیلی کی۔ اس سے پہلے کی حکومتیں عام طور پر دلائی لامہ سے دوری رکھتی تھیں تاکہ چین ناراض نہ ہوں۔ لیکن 2021 میں، وزیر اعظم مودی نے کھلے طور پر انہیں مبارکباد دے کر اس پرانے رویے سے واضح طور پر الگ راستہ اختیار کیا، جو ہندوستان کی حکمت عملی میں ایک اہم تبدیلی مانی جاتی ہے۔
بدھ روایات کے مطابق جانشین کا کیا جائے انتخاب
14ویں دلائی لامہ کو امریکی وزیر خارجہ نے مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ’بے زبانوں کی آواز‘ قرار دیا۔ اپنی 90 ویں سالگرہ سے پہلے، نوبل امن انعام یافتہ نے کہا تھا، ’دلائی لامہ کی روایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ میری موت کے بعد تبتی بدھ روایات کے مطابق جانشین کا انتخاب کیا جائے گا۔‘
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
