Bharat Express DD Free Dish

Alternativa Film Festival 2026: الٹرنیٹیوا فلم فیسٹیول 2026 میں بھارتی فلم سازوں کے لیے شرکت کا سنہری موقع، 1.2 لاکھ ڈالر ہوگی انعامی رقم

اس مرتبہ فیسٹیول کی انعامی رقم کو 1,20,000 امریکی ڈالر تک بڑھا دیا گیا ہے، جس میں پچھلے ایڈیشن کے مقابلے 20,000 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ الٹرنیٹیوا فلم فیسٹیول (Alternativa Film Festival) نے اپنے تیسرے ایڈیشن کے لیے بھارتی فلم سازوں کو فلمیں جمع کرانے کی دعوت دی ہے۔ یہ فیسٹیول 2026 کی دوسری سہ ماہی میں کولمبیا میں منعقد ہوگا۔ اس مرتبہ فیسٹیول کی انعامی رقم کو 1,20,000 امریکی ڈالر تک بڑھا دیا گیا ہے، جس میں پچھلے ایڈیشن کے مقابلے 20,000 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے ایوارڈز اور زیادہ مواقع

2026 کے ایڈیشن میں ایک نئی ایوارڈ کیٹیگری ’’فوکس ریجن‘‘ بھی شامل کی گئی ہے، جو کسی فیچر فلم کو دی جائے گی۔ مجموعی طور پر اب اس فلم فیسٹیول میں ایوارڈز کی تعداد سات ہو چکی ہے۔ بھارتی فلم سازوں کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے، کیوں کہ اس فیسٹیول میں جنوبی ایشیا، لاطینی امریکہ اور بھارت کی فیچر فلموں کو قبول کیا جارہا ہے۔

سماجی تبدیلی کے لیے سینما

الٹرنیٹیوا فلم فیسٹیول ان فلموں کو اعزاز دیتا ہے جو صرف فنکارانہ معیار پر ہی پوری نہیں اترتیں، بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ 2024 میں دو بھارتی فلموں نے اس فیسٹیول میں ایوارڈز جیتے تھے۔ منوہر کے کی ہدایت کاری والی کنڑ فلم ’’مِکّا بنّڈا ہکّی‘‘ (Bird of a Different Feather) کو اسپاٹ لائٹ ایوارڈ اور وینوتھراج پی ایس کی ہدایت کاری والی تمل فلم کوٹُکّالی (The Adamant Gir) کو نیٹیوا ایوارڈ سے نوازا گیا گیا۔

الٹرنیٹیوا فلم فیسٹویل کے بانی کا وژن

اس منفرد فلم فیسٹیول کے بانی اور inDrive کے سی ای او آرسن ٹومسکی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’ہمارا ماننا ہے کہ کہانی اور ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہونی چاہیے۔ فن وہ طاقت ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لا سکتی ہے۔ الٹرنیٹیوا اسی سوچ کا نتیجہ ہے جو جنوبی دنیا کے فلم سازوں کو ایک آواز دیتا ہے اور پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔‘‘

فلمیں جمع کرانے کی تاریخ

ایوارڈ کے لیے فلم جمع کرانے کا عمل 10 جون 2025 سے شروع ہو چکا ہے اور 10 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا۔ تمام طرح کی فلمیں، جیسے کہ فکشن، ڈاکیومنٹری، اینی میشن اور ہائبرڈ جمع کی جا سکتی ہیںم بشرطیکہ وہ یکم جنوری 2025 کے بعد مکمل ہوئی ہوں۔ اگر فلم کی عالمی نمائش 1 اگست 2025 سے پہلے ہونے والی ہو، تو فلم جمع کرنے کی آخری تاریخ 1 ستمبر 2025 ہے اور اگر نمائش 1 اگست کے بعد ہونے والی ہو تو فلم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 ہے۔

تفصیلی معلومات، قواعد و ضوابط، اور اہل ممالک کی فہرست کے لیے فیسٹیول کی ویب سائٹ www.alternativa.film پر جا سکتے ہیں۔ اس فیسٹیول کا انعقاد کولمبیا میں ہونا ہے۔ شہر، فیسٹیول کی تاریخ، سلیکشن کمیٹی اور بین الاقوامی جیوری کے نام کا اعلان اگلے کچھ  مہینوں میں کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read