Bharat Express DD Free Dish

Ahmadabad Plane Crash: احمدآباد ایئرپورٹ نے اگلے نوٹس تک فلائٹ آپریشن بند کیا، مسافروں کو دیا اپنے ایئرلائنز سے رابطے میں بنے رہنے کا مشورہ

ہوائی اڈے کے ترجمان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق تمام فلائٹ آپریشن اگلے نوٹس تک عارضی طور پر معطل ہیں۔

احمد آباد سے لندن جانے والی فلائٹ AI 171 کے حادثے کے بعد سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے جزوی طور پر آپریشن بند کر دیا ہے۔ ہوائی اڈے کے ترجمان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق تمام فلائٹ آپریشن اگلے نوٹس تک عارضی طور پر معطل ہیں۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے (SVPIA) کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ’’مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔ ہم آپ سے تعاون اور صبر کی درخواست کرتے ہیں کیوں کہ صورت حال کو قابو میں کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔‘‘

ایئر انڈیا اور احمدآباد پولیس نے جاری کیے ہیلپ لائن نمبر

واضح رہے کہ احمد آباد سے لندن جانے والی فلائٹ AI 171 آج دوپہر کے قریب ٹیک آف کے فوراً بعد ہوائی اڈے کے باہر حادثے کا شکار ہو گئی۔ ایئر انڈیا کا یہ مسافر طیارہ، جس میں 242 افراد سوار تھے، احمد آباد کے میگھانی نگر علاقے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’فلائٹ AI171، جو احمد آباد-لندن گیٹوک کو چلا رہی تھی، آج 12 جون 2025 کو ایک حاثے کا شکار ہوئی ہے۔ اس وقت ہم تفصیلات کا پتہ لگا رہے ہیں اور جلد از جلد مزید اپ ڈیٹس کا اشتراک کریں گے‘‘

اس حادثے کے بعد ایئر انڈیا نے حادثے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر 1800 5691 444 بھی جاری کیا ہے۔ وہیں احمدآباد پولیس نے بھی تازہ جانکاریوں اور مدد کے لیے الگ ہیلپ لائن نمبر 079-25620359 – جاری کیا ہے۔ بچاؤ کے اقدامات جاری ہیں اور ابھی تک سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read