Bharat Express DD Free Dish

انوشکا یادو کے بھائی کے خلاف بڑی کارروائی، لوک جن شکتی پارٹی نے دکھایا باہرکا راستہ

انوشکا یادوکے بھائی آکاش یادوکوراشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی (آرایل جے پی) سے 6 سال کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ آکاش یادو آر ایل جے پی کے یوتھ ونگ کے صدر تھے۔ میڈیا میں پورا معاملہ آنے کے بعد آکاش یادو کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔

انوشکا یادو کے بھائی آکاش یادو کو آرایل جے پی نے پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے سابق لیڈراورلالوپرساد یادوکے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادوکی گرل فرینڈ انوشکا یادوکے بھائی آکاش یادو کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔ راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی (آرایل جے پی) نے آکاش یادوکو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ میڈیا میں پورا معاملہ آنے کے بعد آکاش یادوکوپارٹی سے 6 سالوں کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

آکاش یادو آرایل جے پی کے یوتھ ونگ کے قومی صدرتھے۔ اب پارٹی نے آکاش یادوکوباہرکا راستہ دکھا دیا ہے۔ تیج پرتاپ یادواورانوشکا یادو کا معاملہ سامنے آنے کے بعد آکاش یادونے بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ دو خاندانوں کی عزت کا معاملہ ہے۔ انوشکا میری چھوٹی بہن ہے۔ انوشکا یادواورتیج پرتاپ دونوں بالغ ہیں، جو بھی کیا ہے، آئین کے دائرے میں کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے میں لالویادو کوپہل کرنی چاہئے۔ وہ دوخاندانوں کی عزت بچائیں۔ فیملی کا احترام برقراررہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کی ذاتی زندگی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہئے۔

آرجے ڈی میں بھی رہ چکے ہیں آکاش یادو

انوشکا یادوکے بھائی آکاش یادو پہلے آرجے ڈی میں تھے۔ تیج پرتاپ یادو کے کہنے پرانہیں آرجے ڈی کے اسٹوڈنٹس ونگ کا صدربھی بنایا گیا تھا۔ جب انوشکا کے بھائی کو آرجے ڈی کے اسٹوڈنٹس ونگ سے ہٹایا گیا تب بھی تیج پرتاپ نے کافی ہنگامہ کیا تھا۔ انہوں نے ریاستی صدرجگدانند کےخلاف محاذ کھول دیا تھا۔

تیج پرتاپ کے ماما نے کیا یہ بڑا دعویٰ

اس پورے معاملے پرتیج پرتاپ کے ماما سادھو یادو کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لالوپرساد یادوکی فیملی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ بھلے ہی 15 سال سے میں پارٹی اورفیملی سے الگ ہوں، لیکن ان کے ساتھ ہوں۔ سادھو یادو نے کہا ہے کہ لالویادونے تیج پرتاپ یادوکو پارٹی اورفیملی سے نکل کرصحیح فیصلہ لیا ہے۔ اس فیملی اورپارٹی کومیں نے سینچا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read