Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah pays tribute to Veer Savarkar: وزیر داخلہ امت شاہ نے ویر ساورکر کو ان کی جینتی پر پیش کیا خراج عقیدت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ویر ساورکر کی جینتی پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی ناقابل فراموش خدمات کو یاد کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ویر ساورکر کی جینتی پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی ناقابل فراموش خدمات کو یاد کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے امت شاہ نے لکھا کہ ’’مادر وطن کی آزادی کے لیے ہمت اور تحمل کی بلندیوں کو عبور کرنے والے مجاہد آزادی ویر ساورکر نے قومی مفاد کو کل ہند شعور بنانے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔‘‘

وزیر داخلہ نے مزید لکھا کہ ’’انگریزوں کی سخت اذیتیں بھی ساورکر جی کی وفاداری اور لگن کو متزلزل نہ کر سکیں، جنھوں نے 1857 کی آزادی کی جدوجہد کو اپنی تحریروں سے مادر وطن کے تئیں تاریخی بنا دیا۔ ان کی جینتی پر میں شکر گزار قوم کی طرف سے میں ویر ساورکر جی کو سلام کرتا ہوں، جنھوں نے اپنی پوری زندگی ہندوستانی سماج کو چھوت اچھوت کی لعنت سے نجات دلانے اور اسے اتحاد کے مضبوط دھاگے میں باندھنے کے لیے وقف کر دی۔‘‘

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر سینئر بی جے پی لیڈران نے بھی پیش کیا خراج عقیدت

دریں اثنا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پرویر ساورکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ’’انقلابی اور مفکر مجاہد آزادی ویر ساورکر کی جینتی پر میں انھیں عقیدت کے ساتھ یاد کرتا ہوں اور سلام کرتا ہوں۔ ان کی بے مثال ہمت، قوم کے تئیں لگن اور ہندوستانی آزادی کی جدوجہد میں ان کا تعاون متاثر کن ہے۔ ان کی فکر اور سوچ اور ملک کے عوام کے لیے مثالی ہے۔‘‘

راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے بھی لکھا کہ ’’ہندوستانی جدوجہد آزادی کے عظیم ہیرو، مادر ہند کے لافانی بیٹے ونائک دامودر ساورکر کو ان کی جینتی پر سلام۔ قومی ہیرو ویر ساورکر کی جدوجہد بھری زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔‘‘ اس کے علاوہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی ویر ساورکر کی جینتی پر یاد کرتے ہوئے انھیں حب الوطنی کا نمائندہ اور حب الوطنوں کا راہنما قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read