Bharat Express DD Free Dish

Bangladesh Political Crisis: محمد یونس نے دہشت گردوں کی مدد سے بنگلہ دیش میں اقتدارپرقبضہ کیا – سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ

اس پر عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا کہ اگر ان پر انتخابات کرانے یا کسی معاملے پر غیر ضروری دباؤ ڈالا گیا تو وہ عوام کے ساتھ مل کر جوابی کارروائی کریں گے۔

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے درمیان ملک کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس پر سنگین الزام عائد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  محمد یونس نے دہشت گردوں کی مدد سے بنگلہ دیش میں اقتدار پر قبضہ کیا ہے اور ان میں سے کئی دہشت گرد تنظیمیں ایسی ہیں، جن پر بین الاقوامی سطح پر پابندی عائد ہے۔

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ  محمد یونس نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے کالعدم افراد کا سہارا لیا، جن سے  اب تک ہم نے بنگلہ دیش کے عوام کی حفاظت کی تھی ۔ انہوں نے کہا، “صرف ایک دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہم نے سخت کارروائی کی۔ بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا، لیکن اب بنگلہ دیش کی جیلیں خالی ہیں۔محمد یونس نے ایسے تمام لوگوں کو رہا کیا اور اب وہی دہشت گرد بنگلہ دیش پر حکومت کررہے ہیں۔”

شیخ حسینہ نے محمد یونس پر سنگین الزامات لگا ئے

شیخ حسینہ نے مزید کہا کہ “ہماری عظیم بنگالی قوم کا آئین جو ہم نے ایک طویل جدوجہد اور آزادی کی جنگ کے ذریعے حاصل کیا ہے، اس انتہا پسند رہنما کو، جس نے غیر قانونی طور پر اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہے، آئین کو چھونے کا حق کس نے دیا؟” سابق وزیراعظم نے کہا کہ محمد یونس کے چیف ایڈوائزر کے عہدے پر فائز رہنے کی کوئی بنیاد نہیں اور اس کا کوئی وجود نہیں۔ شیخ حسینہ نے الزام لگایا کہ یونس نے عوامی لیگ پر پابندی لگائی دی ہیں۔

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت ہٹانے کی تیاریاں!

آپ کو بتاتے چلیں کہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کو ہٹانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ فوج اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے دسمبر تک انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پر عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا کہ اگر ان پر انتخابات کرانے یا کسی معاملے پر غیر ضروری دباؤ ڈالا گیا تو وہ عوام کے ساتھ مل کر جوابی کارروائی کریں گے۔

بنگلہ دیش میں 5 اگست 2024 کو بغاوت ہوئی

شیخ حسینہ کے اقتدارچھوڑنے کے بعد بنگلہ دیش میں عدم استحکام ہے۔ ملک میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف پرتشدد بغاوت ہوئی، جس کے بعد انہیں ہندوستان میں پناہ لینا پڑی۔ بنگلہ دیش میں 5 اگست 2024 کو بغاوت ہوئی تھی ،جس کے بعد سے شیخ حسینہ ہندوستان میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read