Bharat Express DD Free Dish

Asim Munir promoted to the rank of Field Marshal: شہباز حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی، ایوب خان کے بعد دوسری بار کسی کو دیا گیا ہے یہ عہدہ، کیا ہوتا ہے فیلڈ مارشل اور کسے دیا جاتا ہے یہ اعزاز….؟

کیا پاکستان حکومت عاصم منیر کی ناکامی کو کامیابی سمجھتا ہے۔ فیلڈ مارشل کا اعزاز سونپے جانے کے اس فیصلے سے یہی گمان ہوتا ہے۔ فیلڈ مارشل کا عہدہ پاکستان میں ایک بڑا اعزاز ہے۔ اس سے قبل صرف جنرل ایوب خان کو یہ عہدہ دیا گیا تھا۔

پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف حکومت نے عاصم منیر کی ترقی اور فیلڈ مارشل بنائے جانے کے فیصلے پر مہر لگا دی ہے۔ پاکستانی حکومت کا یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب ابھی ہندوستان نے آپریشن سندور کے ذریعہ پاکستان کو سخت ترین جواب دیا اور ان کے بہت سے فوجی اڈوں کو تباہ اور دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو نیست ونابود کردیا تھا۔  جیو نیوز کا کہنا ہے کہ عاصم منیر کو یہ عہدہ قومی سلامتی اور دفاعی پالیسی میں ان کے غیر معمولی کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ حیرت کی بات یہ کہ فوجی محاذ پر بری طرح پسپا ہونے والے جنرل منیر کو یہ عہدہ دے کر پاکستان جگ ہنسائی کا ذریعہ بن رہا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے پاکستانی فوج میں ایک طویل وقت گزارا ہے۔ وہ پاکستان کا پہلا آرمی چیف ہے جس نے فوج کے دو خفیہ اداروں — آئی ایس آئی (انٹر سروسز انٹیلی جنس) اور ایم آئی (ملٹری انٹیلیجنس) — کی سربراہی کی۔ وہ 29 نومبر 2022 کو پاکستان کا 17واں چیف آف آرمی اسٹاف بنا۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں آپریشن سندور کو ہندوستانی دفاعی افواج نے نہایت کامیابی سے انجام دیا۔ پہلگام حملے میں مارے گئے سبھی افراد کی موت کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان کے اندر مختلف جگہوں پر دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کرکے فوج نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔

پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت جوابی کارروائی کے ذریعہ ہندوستان کو جواب دینے کی کوشش میں جنرل عاصم منیر کی ناکامی دنیا نے دیکھی۔ سرحدی علاقوں میں سیزفائر توڑنے کے علاوہ دفاعی سطح پر پاکستان کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ ناکامی کی صورت میں پاکستان نے جنگ بندی کو اپنے لیے بہتر سمجھا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان حکومت اس ناکامی کو عاصم منیر کی کامیابی سمجھتا ہے۔ فیلڈ مارشل کا اعزاز سونپے جانے کے اس فیصلے سے یہی گمان ہوتا ہے۔ فیلڈ مارشل کا عہدہ پاکستان میں ایک بڑا اعزاز ہے۔ اس سے قبل صرف جنرل ایوب خان کو یہ عہدہ دیا گیا تھا۔ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ جنرل ایوب خان کو کسی نے فیلڈ مارشل بنایا نہیں تھا بلکہ انہوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈ مارشل کا اہل قراردیا اور خود ہی بحیثیت کمانڈر انچیف یہ عہدہ لے لیا۔

کیا ہوتا ہے فیلڈ مارشل اور کسے دیا جاتا ہے یہ عہدہ

فوجی دنیا میں سب سے اعلیٰ اور باوقار عہدہ سمجھے جانے والے فیلڈ مارشل کے رینک کو عالمی تاریخ میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یہ رینک جنگی مہارت، قومی خدمات اور عسکری قیادت میں غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف کے طور پر عطا کیا جاتا ہے۔ فیلڈ مارشل ایک تاریخی، اعزازی اور اعلیٰ فوجی رینک ہے جو اکثر ممالک کی بری فوج میں سب سے بڑا عہدہ مانا جاتا ہے۔ فیلڈ مارشل وہ اعلیٰ ترین فوجی رینک ہے جو عام طور پر جنگی مہارت، قیادت، اور قوم کے لیے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ یہ رینک جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے۔

فیلڈ مارشل کا عہدہ یورپی فوجی روایات سے نکلا ہے، خصوصاً برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی افواج میں۔ برطانوی فوج میں اسے فیلڈ مارشل کہا جاتا ہے جبکہ جرمنی میں یہ عہدہ جنرل فیلڈ مارشل کہلاتا ہے۔ فیلڈ مارشل کا عہدہ انتہائی کم  فوجی افسران کو دیا جاتا ہے  تاہم یہ جنگی حکمت عملی، قیادت، اور قوم کے لیے نمایاں فوجی خدمات کا اعتراف ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read