Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah at Tiranga Yatra in Gandhinagar: گجرات کے گاندھی نگر میں امت شاہ کی قیادت میں نکالی گئی ’’ترنگا یاترا‘‘، وزیر داخلہ نے ہندوستانی افواج کو کیا سلام

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے دو روزہ گجرات دورے کے دوسرے دن اتوار کو احمد آباد میں بی جے پی کی’’ترانگا یاترا‘‘ کی قیادت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے دو روزہ گجرات دورے کے دوسرے دن اتوار کو احمد آباد میں بی جے پی کی’’ترانگا یاترا‘‘ کی قیادت کی۔ واضح رہے کہ پی جے پی کی یہ ’’ترنگا یاترا‘‘ آپریشن سندور کی کامیابی کے بعد ہندوستان کی مسلح افواج کے اعزاز میں نکالی جا رہی ہے اور پورے ملک میں بی جے پی نے اس کا اہتمام کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس یاترا کی لائیو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے لکھا ’’قوم کے بہادر سپاہیوں نے اپنی بہادری کے ذریعے آپریشن سندور کو دہشت گردی کے خاتمے کا مترادف بنا دیا ہے۔ اس آپریشن کی تاریخی کامیابی کے لیے فوجیوں کو اعزاز دینے کے مقصد سے گاندھی نگرلوک سبھا حلقے میں منعقدہ ترنگا یاترا سے لائیو!‘‘

گجرات میں ڈیڑھ ہزار کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا کیا افتتاح

واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ گجرات کے دو روزہ پر ہیں جہاں وہ ڈیڑھ ہزار کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا تھا کہ ہماری افواج نے پاکستان میں ایک سو کلو میٹر اندر گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے ہیں اور آپریشن سندور کے بعد سے پاکستان خوف زدہ ہے۔

وزیر اعظم مودی کی قیادت کو سراہا

اس خطاب میں انھوں نے وزیر اعظم مودی کی قیادت کی بھی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے دہشت گردوں کو سخت سبق سکھایا ہے اور اس کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گا۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعظم نے جو کہا تھا وہ کر کے دکھا دیا اور اس آپریشن کے بعد سے پاکستان خوف کی حالت میں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read