آئی پی ایل 2025 کے درمیان ہندوستانی کرکٹر محمد شامی کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ دراصل سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شامی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پاکستان کا جھنڈا لگایا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ان کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا، جو بعد میں جھوٹا نکلا۔ ان کی پاکستانی پرچم لہرانے کی کہانی میں کتنی سچائی اور کتنا جھوٹ شامل ہے، تو معلوم کرتے ہیں آخر کیا ہے حقیقت۔
محمد شامی کی پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جب ہم نے اس وائرل دعوے کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ہندوستانی فاسٹ بولر محمدشامی نے انسٹاگرام پر ایسی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے۔ یہ تصویر AI کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے اور اسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا
12 مئی کو وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہا ،جب کہ ان سے 5 روز قبل روہت شرما نے بھی اپنے ٹیسٹ کیریئر کا ختم کرنےکا اعلان کر دیا۔ ان دونوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد بڑا دعویٰ کیا گیا تھا کہ محمد شامی بھی ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔ محمد شامی کو خود سامنے آنا پڑا اور ان دعوؤں پر ردعمل ظاہر کرنا پڑا۔ محمد شامی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے دعوؤں پر برہم ہوگئے اور کہا کہ ایسے دعوے کرنے والوں نے کرکٹرز کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔
محمد شامی اس وقت آئی پی ایل 2025 میں سن رائزرس حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں ،جو پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہے۔ شامی کی کارکردگی بھی اس سیزن میں کچھ خاص نہیں رہی۔ انہوں نے اب تک 9 میچوں میں صرف 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

