Bharat Express DD Free Dish

Pakistan has targeted Jammu: جموں میں پاکستان کی طرف سے ڈرون حملہ،مسلسل بج رہا ہے سائرن، جموں اور پنجاب میں بلیک آوٹ

پاکستان کی جانب سے کئے جارہے اس حملے کےپیش نظر جموں میں سائرن مسلسل بجایا جارہا ہے اور عوام سے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی جارہی ہے۔ حالانکہ اس سائرن اور حملے کے بیچ لوگوں کے اندر گھبراہٹ ضرور دیکھی جارہی ہے ۔

پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر ناپاک حرکت کرتے ہوئے جموں میں متعدد مقامات پر پاکستان کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے لیکن جموں میں ڈیفنس سسٹم کو فعال کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے تمام ڈرون کو مار گرانے میں کامیابی ملی ہے۔ کسی بھی طرح کا کوئی نقصان فی الحال نہیں ہوا ہے۔ البتہ جموں میں جن علاقوں کو پاکستان نے ڈرون  سے حملہ کرنے  کی کوشش کی ہے وہ سانبہ اور کپوارہ کے سرحدی علاقوں کے علاوہ پٹھان کوٹ، جموں ریلوے اسٹیشن،جموں ایئرپورٹ، اور اکھنور میں ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی ہے ،لیکن تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں چونکہ ایئرڈیفنس سسٹم  کو سرگرم کیا جاچکا تھا۔

پاکستان کی جانب سے کئے جارہے اس حملے کےپیش نظر جموں میں سائرن مسلسل بجایا جارہا ہے اور عوام سے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی جارہی ہے۔ حالانکہ اس سائرن اور حملے کے بیچ لوگوں کے اندر گھبراہٹ ضرور دیکھی جارہی ہے ۔ البتہ ہماری دفاعی پوزیشن کافی مضبوط ہے جو مسلسل پاکستان کے تمام حملے کو آسانی کے ساتھ ناکام بنار ہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read