فوج نے پریس کانفرنس کے ذریعہ ”آپریشن سندور“ کی مکمل جانکاری دی۔
ہندوستانی فوج نے پاکستان کی دہشت گردی کا انتقام لے لیا۔ ”آپریشن سندور“ کوانجام دینے والی فوج نے پریس کانفرنس کے ذریعہ پوری جانکاری دی ہے۔ پریس کانفرنس میں دو خاتون آفیسراورخارجہ سکریٹری وکرم مصری نے مہم کی پوری جانکاری دی۔ کرنل صوفیہ قریشی اورونگ کمانڈرویومیکا سنگھ نے صحافیوں کوخطاب کیا۔
خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ وحشیانہ تھا۔ دہشت گردوں نے انہیں ان کے اہل خانہ کے سامنے گولی ماردی۔ حملہ آورٹی آرایف کا تعلق لشکرطیبہ سے تھا۔ حملے کے بعد ان سے معلومات دینے کوکہا گیا۔ پاکستانی دہشت گردوں سے ان کے روابط بے نقاب ہوئے۔ پاکستان دنیا بھرمیں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کے طورپرجانا جاتا ہے۔ پاکستان دنیا کوگمراہ کررہا ہے۔ وہ دہشت گردوں کے بارے میں جھوٹ بولتا ہے۔ خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ آج ہندوستان نے اپنا حق استعمال کیا۔ ہم نے بہت محتاط ہوکرکارروائی کی۔ ہم نے جواب دینے کا حق استعمال کیا۔ یہ کارروائی دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کوتباہ کرنے کے ہدف کے ساتھ کی گئی۔
#WATCH | Markaz Ahle Hadith, Barnala and Markaz Abbas, Kotli located 9 km and 13 km from LoC, respectively, were targeted by the Indian Armed Forces as a part of #OperationSindoor pic.twitter.com/QnTp9tWsrS
— ANI (@ANI) May 7, 2025
کسی بھی فوجی ٹھکانے کو نہیں بنایا گیا نشانہ: کرنل صوفیہ قریشی
ہندوستانی فوج کی افسرکرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ ”آپریشن سندور“ 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شکار لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے لانچ کیا گیا۔ اس کارروائی میں 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا ہے اورانہیں برباد کیا گیا ہے۔ کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ ”آپریشن سندور“ کے دوران یہ خیال رکھا گیا کہ بے قصورشہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ مارچ 2025 میں جموں وکشمیرکے چارجوانوں کا قتل کیا گیا تھا۔ انہیں پاکستان کے اندرواقع دہشت گردانہ کیمپ میں ٹرینڈ کیا گیا تھا۔ ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شامل دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوبھی ہدف بنایا گیا۔ کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ مرکزسبحان اللہ جیش محمد کا ہیڈ کوارٹرتھا۔ یہاں دہشت گردوں کوٹریننگ دی جاتی تھی۔ کسی بھی فوجی ٹھکانے کونشان نہیں بنایا گیا اور کسی بھی طرح کی عام شہریوں کا نقصان نہیں ہوا ہے۔
#WATCH | Delhi | #OperationSindoor| Col. Sofiya Qureshi, while addressing the media, presents videos showing destroyed terror camps, including from the Muridke where those involved in the 2008 Mumbai Terror attacks – Ajmal Kasab and David Headley received their training…” pic.twitter.com/tNpsDf92Wu
— ANI (@ANI) May 7, 2025
ہندوستان نے پاکستان سے لیا انتقام
ہندوستان نے پاکستان کوزبردست جواب دیا ہے اور”آپریشن سندور“ کے تحت پاکستان کے 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کوتباہ کردیا ہے۔ اس میں تقریباً 100 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہیں۔ ہندوستانی فوج کی کارروائی میں کسی بھی عام شہری کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ ہندوستان کے اسی کارروائی کے بعد پاکستان بوکھلا گیا ہے اوراپنی ناپاک حرکتوں کوجاری رکھتے ہوئے ان سے عام ہندوستانیوں کونشانہ بنایا ہے۔ لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پرفائرنگ کی ہے۔ ایل اوسی کے پاس گاؤں پرتوپوں اورمورٹارسے گولی باری کی ہے، جس میں ایک خاتون اوردوبچوں سمیت 7 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 38 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جوسبھی 7 اموات ہوئی ہیں، اس میں سب سے زیادہ متاثرہ پونچھ ضلع میں ہوئی ہین۔ جبکہ 25 دیگرافراد زخمی ہوئے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ بارہمولہ ضلع کے اری سیکٹرمیں 10 لوگ زخمی ہوئے اورراجوری ضلع میں تین دیگرزخمی ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


