وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی کارکن اور پدم شری ایوارڈ یافتہ کے وی رابعہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’X‘ پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے تعلیم کے میدان میں رابعہ کی متاثر کن شراکت اور پولیو پر قابو پانے میں ان کی محنت و مشقت کا ذکر ہوئے انھیں خراج پیش کیا۔
وزیر اعظم نے لکھا ’’پدم شری انعام یافتہ کے وی رابعہ جی کے انتقال سےبے حد افسردہ ہوں۔ خواندگی کو بہتر بنانے میں ان کے اہم کام کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ان کی ہمت اور عزم ، خاص طور پر جس طرح سے انھوں نے پولیو کے خلاف جنگ کی ، وہ قابل تحریک رہا۔دکھ کی اس گھڑی میں میری دعائیں ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہیں ۔‘‘ اپنے پیغام کے ذریعے وزیر اعظم نے رابعہ کی اہم وراثت کو تسلیم کیا اور خاص طور پر کیرالہ اور اس سے باہر کی پسماندہ برادریوں میں تعلیم کو فروغ دینے میں ان کی انتھک کوششوں کا اعتراف کیا۔
کے وی رابعہ: لچک اور لگن کی علامت
کے وی رابعہ، جنھوں نے چھوٹی عمر سے ہی پولیو کا مقابلہ کیا اور کبھی بھی اپنی جسمانی کمزوریوں کو اپنے مشن میں راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ وہیل چیئر پر رہنے پر مجبور ہونے کے باوجود کے وی رابعہ نے اپنی زندگی خواندگی کے مقصد کے لیے وقف کر دی، خاص طور پر خواتین اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے۔ ان کے اقدامات نے کیرالہ ریاستی خواندگی مشن میں کلیدی کردار ادا کیا اور ریاستی اور قومی دونوں سطحوں پر ان کی شناخت بھی مستحکم کی۔
کے وی رابعہ کی خدمات
2020 میں حکومت ہند نے رابعہ کو سماجی کام اور تعلیم کے میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک، پدم شری سے نوازا۔ ان کے اس کام نے ہزاروں زندگیوں کو بہتر بنایا اور وہ اپنی آخری سانس تک خواندگی کی وکالت کرتی رہیں۔ ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور سماجی کارکنوں کی جانب سے انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بہت سے لوگوں نے انھیں امید کی کرن اور جامع تعلیم کی چیمپئن کے طور پر بیان کیا۔ کے وی رابعہ کے انتقال سے ہندوستان ایک حقیقی سماجی مصلح سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کی زندگی اور وراثت تعلیم اور بااختیار بنانے کے مقصد سے وابستہ نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
