Urdu Conclave 2026

US Supports PM Modi: امریکہ کا پی ایم مودی کومکمل حمایت کا اعلان، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ بھارت کے ساتھ

ٹامی بروس نے کہا، “ہم دونوں طرف سے  ایک  ذمہ دارانہ حل تلاش کی مانگ کررہے ہیں۔ اور اس کے علاوہ، میں آپ کو مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا۔”

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی  بروس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے مکمل حمایت حاصل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جمعہ کو ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے بروس نے کہا کہ امریکہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیا۔

ٹامی بروس نے کہا- امریکہ ہندوستان کے ساتھ ہے

ٹامی  بروس نے کہا، “ہم باریک بینی سے نظر بنائے ہوئے ہیں  ۔ کل، سیکرٹری نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کی۔ جیسا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے وزیر اعظم مودی سے کہا، امریکہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور وزیر اعظم مودی کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔” انہوں نے کہا، “سیکرٹری نے دونوں ممالک کو ایک ذمہ دارانہ حل کی طرف کام کرنے کی ترغیب دی جو جنوبی ایشیا میں طویل مدتی امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھے۔ جیسا کہ میں نے بتایا، ہم کئی سطحوں پر دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔”
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کشیدگی میں کمی کے مطالبے پر توجہ دی جا رہی ہے، ٹامی بروس نے کہا، “ہم دونوں طرف سے  ایک  ذمہ دارانہ حل تلاش کی مانگ کررہے ہیں۔ اور اس کے علاوہ، میں آپ کو مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا۔”

دہشت گردوں نے 26 افراد کو قتل کیا تھا

آپ کو بتاتے چلیں کہ امریکہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب 22 اپریل کو پہلگام میں وحشیانہ حملے کے بعد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے 26 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جن میں زیادہ ترسیاح تھے، اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

بھارت نے سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کرنے پر پاکستان کے خلاف کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا اور اٹاری میں مربوط چیک پوسٹ کو بند کرنا شامل ہے۔ بھارت نے ہائی کمیشنز کی تعداد کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے مسلح افواج کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے ردعمل کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی دی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

ب



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read