وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی بدھ کے روز30 اپریل، 2025 کوملک کی سیکورٹی، سیاست، معیشت اورحکومت سے متعلق اہم موضوعات پربحث کے لئے اہم میٹنگوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم نریندرمودی کا دن صبح 11 بجے شروع ہوگا، جب وہ قومی سلامتی کے امورکی کابینہ کمیٹی (سی سی ایس) کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ کمیٹی ملک کی سلامتی اوردفاع سے متعلق بڑے فیصلوں پرتبادلہ خیال کرتی ہے۔
حالانکہ اس میٹنگ کا ایجنڈا فی الحال عوامی نہیں کیا گیا ہے، لیکن اس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم موضوعات پرتبادلہ خیال کیا جانا طے ہے۔ سی سی ایس میٹنگ کے فوراً بعد وزیراعظم نریندرمودی کیبنٹ کمیٹی آن پولیٹیکل افیئرس (سی سی پی اے) کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس کمیٹی میں سیاست اورپالیسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا اورموجودہ سیاسی صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے بہت سے اہم مسائل اٹھائے جا سکتے ہیں۔
اس کے بعد کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور (سی سی ای اے) کا اجلاس 11:15 بجے منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں اقتصادی پالیسیوں، انفراسٹرکچرسے متعلق منصوبوں اورملک کی معاشی حالت کوبہتربنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان تینوں میٹنگوں کے بعد، دن کا اختتام کابینہ کی مکمل میٹنگ کے ساتھ ہوگا، جس میں وزیراعظم نریندر مودی اورسینئروزراء گورننس سے متعلق مختلف اسکیموں، قانون سازی کی ترجیحات اورانتظامی فیصلوں پرغوروفکرکریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

