وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو شاہجہاں پور میں گنگا ایکسپریس وے پر تعمیر کیے گئے 3.50 کلومیٹر طویل جدید رن وے کا معائنہ کیا۔ یہ ملک کا ایسا پہلا رن وے ہوگا، جس پر فضائیہ کے لڑاکا طیارے دن رات اتر سکیں گے۔ لڑاکا طیارے یہاں مشق بھی کر سکیں گے۔ وہیں سیکیورٹی کے نقطۂ نظر سے رن وے کے دونوں اطراف تقریباً 250 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس سے محفوظ ٹریفک کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی مجرمانہ واقعہ کے شبہ کی صورت میں پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کر سکے گی۔
اس موقع پر چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ کے ساتھ یو پی ای ڈا کے افسران اور اس پروجیکٹ کا کام دیکھنے والی ایجنسی اڈانی گروپ کے افسران بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ بدایوں سے پریاگ راج تک 464 کلومیٹر کا ایکسپریس وے اڈانی گروپ تعمیر کر رہا ہے۔ اڈانی گروپ کی جدید مشینوں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہنر مند تکنیکی ماہرین کے ساتھ ہنر مند انجینئروں کی ایک ٹیم ایکسپریس وے کو ٹھوس شکل دینے میں سرگرم عمل ہے۔
#UPCM @myogiadityanath ने जलालाबाद, शाहजहांपुर में #GangaExpressway के निर्माण कार्यों का निरीक्षण किया।
उन्होंने संबंधित अधिकारियों को समस्त कार्यों को गुणवत्तापूर्ण एवं समयबद्ध ढंग से पूर्ण कराने के निर्देश दिए। pic.twitter.com/CQRvajXpJr
— CM Office, GoUP (@CMOfficeUP) April 27, 2025
گنگا ایکسپریس وے کی توسیع سے آسان ہوگا پریاگ راج سے غازی پور اور میرٹھ سے ہریدوار تک کا سفر
گنگا ایکسپریس وے کی توسیع کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اسے پریاگ راج سے غازی پور تک بڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ میرٹھ کو ہریدوار سے بھی جوڑا جائے گا۔ شاہجہاں پور میں ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ ایک صنعتی مرکز بنانے کا منصوبہ بھی ہے، جس سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور خطے کی معیشت میں نئی جان آئے گی۔
بندیل کھنڈ کو فرخ آباد لنک سے جوڑا جائے گا، رکھی جائے گی صنعتوں کی بنیاد
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گنگا ایکسپریس وے کو فرخ آباد سے لنک ایکسپریس وے کے ذریعے بندیل کھنڈ سے جوڑا جائے گا۔ اس سے بندیل کھنڈ میں صنعتی اکائیوں کے قیام میں تیزی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ گنگا ایکسپریس وے اتر پردیش کی ترقی میں نہایت اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام نومبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


