Bharat Express DD Free Dish

Bihar Politics: ٹکٹ خریدنے کا الزام لگا کر پھنسے پرشانت کشور، بہار کے وزیر اشوک چودھری کریں گے ہتک عزت کا مقدمہ

پرشانت کشور نے جمعہ کے روز جموئی میں وزیر اشوک چودھری پر سخت نشانہ لگایا تھا۔ جن سوراج کے بانی نے کہا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ان کا (اشوک چودھری) سیاسی کردار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو ’’ٹکٹ خرید کر‘‘ ایم پی بنوایا۔ بہار کے کسی لیڈر یا پارٹی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ ہم پر ایک روپیہ بھی لینے کا الزام لگا سکے

ٹکٹ خریدنے کا الزام لگا کر پھنسے پرشانت کشور

پٹنہ: سیاسی پارٹی جن سوراج کے بانی پرشانت کشور ان دنوں ’جن سوراج اودگھوش یاترا‘ کے تحت بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ بہار کے وزیر اشوک چودھری کے بارے میں دیے گئے بیان سے گھرتے نظر آ رہے ہیں۔

پرشانت کشور نے وزیر اشوک چودھری پر ٹکٹ خرید کر اپنی بیٹی کو رکن پارلیمنٹ بنانے کا الزام لگایا تھا۔ اس بیان کو لے کر وزیر اشوک چودھری نے پرشانت کشور کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

جے ڈی یو لیڈر اشوک چودھری نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ جن سوراج کے پرشانت کشور کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے اور لڑیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم ایک دلت خاندان سے ہیں، ہم تلوار سے نہیں لڑ سکتے۔ عام شہریوں کے پاس جو بھی وسائل ہوں گے ہم استعمال کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔‘‘

دراصل، پرشانت کشور نے جمعہ کے روز جموئی میں وزیر اشوک چودھری پر سخت نشانہ لگایا تھا۔ جن سوراج کے بانی نے کہا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ان کا (اشوک چودھری) سیاسی کردار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو ’’ٹکٹ خرید کر‘‘ ایم پی بنوایا۔ بہار کے کسی لیڈر یا پارٹی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ ہم پر ایک روپیہ بھی لینے کا الزام لگا سکے۔

انہوں نے کہا تھا، میں نہ تو ایم ایل اے ہوں اور نہ ہی ایم پی اور نہ ہی میں ریت مافیا یا شراب مافیا کے لیے کام کرتا ہوں، میں نے جو بھی دولت کمائی ہے، وہ اپنی ذہانت اور محنت سے کمائی ہے۔ میں جو بھی وسائل خرچ کر رہا ہوں، وہ بہار کے غریب لوگوں کے لیے خرچ کر رہا ہوں، تاکہ پیسے کی کمی کی وجہ سے انہیں سیاست سے دور نہ رہنا پڑے۔‘‘

  ایل جے پی (رام ولاس) کی رکن پارلیمنٹ ہیں شمبھوی چودھری

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اشوک چودھری نے جن سوراج کو مل رہے فنڈز کو لے کر سوال اٹھائے تھے۔ اشوک چودھری کی بیٹی شمبھوی چودھری ایل جے پی (رام ولاس) کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read