انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے رائے پور زونل آفس نے 16 اپریل کو ‘مہادیو آن لائن بک بیٹنگ ایپ’ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں بڑی کارروائی کی۔ ای ڈی نے دہلی، ممبئی، اندور، احمد آباد، چندی گڑھ، چنئی اور سنبل پور (اڑیشہ) میں بیک وقت چھاپے مار کر بہت سے اہم دستاویزات برآمد کیے تھے۔ اب اسی بنیاد پر ای ڈی نے کروڑوں کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
ای ڈی نے 573 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے
ED, Raipur has conducted searches operations at various premises located in Delhi, Mumbai, Indore, Ahmedabad, Chandigarh, Chennai and Sambalpur (Odisha) under the provisions of PMLA, 2002 on 16.04.2025 in “Mahadev Online Book Betting APP case”. During the search operations, Cash…
— ED (@dir_ed) April 21, 2025
اس تلاشی مہم میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کل 3.29 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی ہے۔ اس کے علاوہ 573 کروڑ روپے سے زیادہ کے بینک فنڈز کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران اہلکاروں کو کئی قابل اعتراض دستاویزات اور الیکٹرانک ریکارڈ بھی ملے۔
کئی بڑی کمپنیوں کے خلاف کارروائی
ای ڈی کے چھاپے میں کئی بڑی کمپنیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ اس میں وکاس ایکوٹیک لمیٹڈ، جے ٹی ایل انڈسٹریز، انڈسٹریل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ (آئی آئی ٹی ایل)، ایز مائی ٹرپ اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ وکاس ایکوٹیک کے دفاتر سے بڑی تعدادمیں نقدی، بانڈز اور دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں۔ یہ دستاویزات شیل کمپنیوں اور متعلقہ فرموں کے درمیان مشکوک روابط کی نشاندہی کرتی ہیں۔
ای ڈی نے پوچھ گچھ کے لیے جاری کیا نوٹس
ذرائع کے مطابق ای ڈی نے متعلقہ لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے نوٹس بھیجا ہے اور انہیں رائے پور دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مہادیو ایپ نے بہت زیادہ کالا دھن کمایا اور اسے بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے ادھر ادھر بھیجا گیا۔
سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کالا دھن بیرون ملک بھیجا گیا اور پھر ہندوستان لایا گیا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں (FPI) کے نام پر ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی۔ اس طرح بعض کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرکے عام سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی۔
ای ڈی کو ایسے شواہد بھی ملے ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ کمپنیوں کے پروموٹرز نے ایجنٹوں کی مدد سے اپنی کمپنی کے شیئر کی قیمت بڑھانے کے لیے اس داغدار رقم کا استعمال کیا۔ اس معاملے میں اب تک کل 13 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 74 کمپنیوں یا اداروں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ تفتیش ابھی جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


