Bharat Express DD Free Dish

India’s healthcare sector: مارچ میں ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کی بھرتیوں میں62 فیصد اضافہ، خواتین کی نمائندگی بھی نہایت متاثرکن

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ شعبہ صنفی تنوع اور شمولیت کے بڑھتے ہوئے عزم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کر رہا ہے۔

پیر کو جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں بھرتیوں میں مارچ میں سال بہ سال (YoY) 62 فیصد نمو دیکھنے میں آئی ہے، جس کے اسباب میں تکنیکی ترقی اور طبی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ یہ رپورٹ فاؤنڈ اِٹ (foundit) انڈیا کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔

کمپنی کے سی ای او وی سریش نے کہا کہ ’’ہندوستان کا صحت کی دیکھ بھال کا شعبہ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جہاں ٹیکنالوجی اور ہنر، نئی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ ہمارا تازہ ترین ڈیٹا AI، ڈیجیٹل ہیلتھ اور انفارمیٹکس میں کام کرنے والوں کی مانگ میں تیزی سے اضافے کو نمایاں کرتا ہے، جو جدت اور مریض پر مرکوز نگہداشت کےا یک وسیع ہوتے ہوئے شعبے کی نمائندگی کرتا ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ یہ شعبہ صنفی تنوع اور شمولیت کے بڑھتے ہوئے عزم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بھرتیاں کر رہا ہے۔ یہ رپورٹ کمپنی کے ماہانہ انسائٹس ٹریکر (فٹ) کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، جو foundit.in پلیٹ فارم پر آن لائن جاب پوسٹنگ کی سرگرمی کا ایک جامع ماہانہ تجزیہ کرتی ہے۔ دریں اثنا رپورٹ میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں خواتین کی نمائندگی دیگر شعبوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے، جس میں 38 فیصد افرادی قوت خواتین پر مشتمل ہے۔ تاہم بڑے عہدوں پر اب بھی مردوں کا تسلط برقرار ہے اور قائدانہ کردار پر مبنی عہدوں پر صرف 4 فیصد خواتین فائز ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read