نئی دہلی: دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے منگل کو اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ یہ بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 31.5 فیصد زیادہ ہے اور بی جے پی حکومت کا دہلی میں 27 سال بعد پہلا بجٹ ہے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے لیے بڑے التزامات کیے گئے ہیں۔
دہلی اسمبلی میں بجٹ 26-2025 پیش کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈبل انجن کی سرکار دہلی کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے ڈاکٹر ابوالکلام لینگویج سینٹر کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہلی اسمبلی کا اب تک کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ یہ بجٹ ان معنوں میں تاریخی ہے کیونکہ اس میں ایک لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جمنا ندی کی صفائی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی صفائی پر 500 کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں گے۔
#WATCH | Delhi CM Rekha Gupta says, “In the education sector, Rs 16,396 crore was to be spent in 2024-2025, which we have increased to Rs 19,291 crore in our budget and increased it by 17%… We have increased the budget for the transport sector by 73%… Budget for the Housing… pic.twitter.com/8dIxNoF3xd
— ANI (@ANI) March 25, 2025
انہوں نے دہلی کی عوام کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ لوگوں کو پانی ٹینکر مافیا سے نجات دلائیں گے کیونکہ یہ دیکھا گیا کہ عام لوگوں تک پانی کی رسائی نہیں ہوپاتی ہے جبکہ ٹینکر مافیا ان پر پوری طرح قابض ہوتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ آیوشمان بھارت کے لئے ہم نے اسکیم شروع کردی ہے. پانچ لاکھ مرکزی حکومت اور پانچ لاکھ دہلی حکومت کی طرف سے ٹاپ آپ دیا جائے گا۔ جس سے دہلی کے ہر شہری کو 10 لاکھ روپئے کا فائدہ ہوگا اور علاج ومعالجے میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ ریکھا گپتا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے جن 24 اسپتالوں کو ادھورا چھوڑا ہے، اس کے لیے ہم نے 100 کروڑ مختص کیا ہے۔ ہم ان اسپتالوں کو جلد سے جلد مکمل کریں گے۔ انہوں نے دہلی کی عوام سے ان کی فلاح وبہبود کا وعدہ کرتے ہوئے مختلف اسکیموں کا اعلان کیا۔ جن میں سے کچھ اہم یہ ہیں:
تعلیم کے شعبہ میں 17 فیصد کا اضافہ۔
صحت میں 47 فیصد کا اضافہ۔
ٹرانسپورٹ میں 73 فیصد کا اضافہ۔
ہاؤسنگ میں 9 فیصد۔
واٹر سپلائی اور صفائی کا معاملہ سرفہرست۔
سوشل 58 فیصد اضافہ۔
ایگریکلچر میں 32 فیصد کا اضافہ۔
ریوینیو سرپلس میں 200 فیصد اضافہ۔
ڈاکٹر ابوالکلام لینگویج سینٹر کھولنے کا اعلان۔
سات ہزار کمروں کو اسمارٹ کلاس سے جوڑنے کا عزم۔
میتھلی اور بھوجپوری اکادمی کی رقم دوگنی۔
اٹل کینٹین کے تحت 100 کلسٹر علاقوں میں کھولنے کا پلان۔
گرامین بورڈ میں 1157 کروڑ دینے کا وعدہ۔
نئی گئو شالہ بنانے کا اعلان۔
خواتین کے تحفظ کا عزم۔
2026 تک ہم سبھی سرکاری گاڑیوں کو الیکٹرک کرنے کا ارادہ۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



