Bharat Express DD Free Dish

World Happiness Index: شری شری روی شنکر نے کہا کہ ہندوستان میں سماجی اقدار پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، انڈیکس میں ہندوستان کی کم درجہ بندی پر سوال اٹھائے

مذہبی پیشوا سری سری روی شنکر نے 2025 کے ورلڈ ہیپی نیس انڈیکس (ڈبلیو ایچ آئی) میں ہندوستان کو 118 ویں درجے پر رکھے جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اپنے مضبوط سماجی بندھنوں، تعاون اور انسانی اقدار کی وجہ سے بہت بلند مقام کا مستحق ہے۔

مذہبی پیشوا شری شری روی شنکر نے 2025 کے ورلڈ ہیپی نیس انڈیکس (ڈبلیو ایچ آئی) میں ہندوستان کو 118 ویں درجے پر رکھے جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اپنے مضبوط سماجی بندھنوں، تعاون اور انسانی اقدار کی وجہ سے بہت بلند مقام کا مستحق ہے۔ روی شنکر نے اس درجہ بندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو تنازعات سے متاثرہ علاقوں سے بھی پیچے رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ’’ہندوستان 118 ویں نمبر پر ہے، جو کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں سے بھی بہت پیچھے ہے۔ مجھے نہیں معلوم اس کی کیا وجوہ ہیں، تاہم مجھے لگتا ہے کہ خوشی کے معاملے میں ہندوستان اس درجہ بندی سے بہت بہتر ہے۔‘‘

ہندوستان میں سماج کے مضبوط احساس پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہا ’’میں نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے اور میں نے دیکھا کہ ہندوستان میں انسانی قدریں بہت زیادہ ہیں۔ جس طرح سے آپ مہمانوں تک پہنچنا چاہتے ہیں اور لوگ جس طرح سے اپنے وسائل بانٹتے ہیں وہ سب ناقابل یقین ہیں۔ اگر آپ کے خاندان کو کچھ ہوتا ہے تو پورا گاؤں ان کی مدد کے لیے آئے گا۔ اس طرح کا سماجی تعلق ہمارے یہاں بہت زیادہ ہے۔‘‘

روی شنکر کی تشویش اس بنیاد پر ہے کہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے مسائل کے باوجود پاکستان بھارت سے آگے 109 ویں نمبر پر ہے۔ جمعہ کو بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے فارن ڈپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹر نیاز بلوچ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے 58ویں اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان پر سیاسی اختلاف کو دبانے اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ گیلپ، یو این سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سولیوشنز نیٹ ورک اور ایک آزاد ادارتی بورڈ کے اشتراک سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ویل بیئنگ ریسرچ سینٹر نے شائع کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read