Bharat Express DD Free Dish

Ramadan 2025: رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کا آغاز، جہنم سے آزادی حاصل کرنے کا ہے یہ عشرہ

مذہب اسلام میں رمضان سب سے مبارک اورمقدس مہینہ کہا جاتا ہے۔ اس دوران دنیا بھرکے مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔ اس ماہ کوتین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آج تیسرے عشرے کا آغازہوگیا ہے۔

رمضان 2025 کے تیسرے اور آخری عشرے کا آغاز ہوگیا ہے۔

 Ramadan Mubarak 2025: رمضان کا مبارک اورمقدس مہینہ چل رہا ہے۔ اس مہینے میں مسلمان سب سے زیادہ عبادت کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان کے تیسرے عشرہ کا آغازہوگیا ہے، یہ عشرہ سب سے اہم اس لئے ہوتا ہے کیونکہ اس میں شب قدربھی آتا ہے۔ رمضان کی آخری 10 راتوں میں سے اللہ کے بندے 5 راتوں کی تلاش کرتے ہیں۔ رمضان کے تیسرے اورآخری عشرے کوجہنم سے آزادی کا عشرہ کہا جاتا ہے۔ اس عشرے میں بندہ اللہ کی زیادہ سے زیادہ عبادت، نمازاور تراویح، قرآن شریف کی تلاوت، شب قدرمیں قیام اللیل اوراعتکاف کرکے اللہ کی رضا اورخوشنودی حاصل کرتے ہیں۔ اللہ عبادت کے ذریعہ بندہ جہنم سے آزادی حاصل کرلیتا ہے۔

رمضان کا تیسرا عشرہ 21ویں روزہ سے 30ویں روزہ تک ہوتا ہے۔ اس عشرے کا آغازہوگیا ہے۔ یعنی 20ویں روزہ کے افطاراورنمازمغرب کے بعد سے آغاز ہوجاتا ہے۔ ساتھ ہی جولوگ اعتکاف بیٹھتے ہیں وہ مغرب کی نماز سے پہلے پہلے مسجد کے کسی ایک حصے میں اعتکاف کے لئے بیٹھ جاتے ہیں اور دنیاوی معاملات سے 10 دنوں کے لئے دور ہوجاتے ہیں۔ اعتکاف میں بیٹھنے والے لوگ عیدالفطر کی چاند نکلنے کے بعد باہرآتے ہیں، تب تک وہ دنیاوی معاملے سے پوری طرح سے دورہوتے ہیں۔ مسلمان اس مہینے میں خاص عبادات کرتے ہیں، آخری عشرہ کی خاص عبادات میں اعتکاف بھی ہے۔ اس کے ذریعہ وہ زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت میں مصروف رہتے ہیں۔ اعتکاف فرض کفایہ ہوتا ہے۔ مطلب یہ کہ گاؤں، شہریا علاقہ میں اگرکوئی ایک شخص بھی اعتکاف میں بیٹھ جائے تووہ سب کی طرف سے کافی ہوتا ہے۔

رمضان کا مبارک اور مقدس مہینہ جاری، عبادات جاری رکھیں

رمضان کا مہینہ مارچ کے آخرتک چلے گا۔ جب تک عید الفطر کا چاند نہیں نظرآجائے جب تک رمضان کا مہینہ جاری رہے گا۔ اگر ماہ شوال کا چاند 30 مارچ، 2025 کونظرآجائے گا توپھر31 مارچ 2025 کوشوال کا پہلی تاریخ ہوگی اوراسی دن عیدالفطرمنائی جائے گی۔ تاہم اگر30 مارچ کوچاند نہیں نکلا تو 31 مارچ کو30واں روزہ رکھا جائے گا اورعیدالفطرکا تہوار یکم اپریل، 2025 کومنایا جائے گا۔ ماہ شوال کا چاند نظرآنے کے بعد ہی مسلمان عیدالفطرمناتے ہیں۔  آپ کوبتا دیں کہ کسی ضرورت مند انسان کی مدد کرنے کے لئے بھی مسلمان اس میں مہینے میں خاص اہتمام کرتے ہیں اورغریبوں کی ضروریات کواضافی طورپرپوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

روزہ افطار کرانے کا بہترین ثواب

رمضان کا روزہ فرض اورتراویح کونفل (سنت مؤکدہ) بنایا ہے۔ یہ صبرکا مہینہ ہے، اورصبرکا بدلہ جنت ہے۔ یہ ہمدردی اورخیرخواہی کا مہینہ ہے، اس میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے، اس میں روزہ افطارکرنے والے کی مغفرت، گناہوں کی بخشش اورجہنم سے آزادی کے پروانے کے علاوہ کسی کو افطار کرانے والے شخص کو روزہ دارکے برابرکا ثواب ملتا ہے، چاہے وہ افطارایک کھجوریا ایک گھونٹ پانی سے ہی کیوں نہ کرائے، ہاں! اگر روزہ دارکو پیٹ بھرکرکھانا کھلایا یا پلایا تواللہ تعالیٰ اسے حوضِ کوثرسے ایسا پانی پلائیں گے، جس کے بعد وہ جنت میں داخل ہونے تک پیاسا نہ ہوگا۔ اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت کا (پہلے روزہ سے 10ویں روزہ تک)، دوسرا مغفرت (11ویں روزہ سے 20ویں روزہ تک) اورتیسرا عشرہ (21ویں روزہ سے 30ویں روزہ تک) جہنم سے آزادی کا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read