Bharat Express DD Free Dish

Shyaam Meera Singh vs Jaggi Vasudev: یوٹیوبر شیام میرا سنگھ کو پھر لگا جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے جگـی واسودیو اور ایشا فاؤنڈیشن سے متعلق ویڈیو ہٹانے کا حکم دیا

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو گوگل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور میٹا کو ہدایت دی کہ وہ ’’ایشا فاؤنڈیشن‘‘ اور اس کے بانی جگّی واسودیو کے بارے میں یوٹیوبر شیام میرا سنگھ کے ذریعے اپلوڈ کی جانے والی ہتک آمیز ویڈیو اپنے پلیٹ فارمز سے ہٹا دیں۔ شیام میرا سنگھ نے ایک ویڈیو ’’سَدھ گرو بے نقاب: جگّی واسودیو کے آشرم میں کیا ہو رہا ہے‘‘ کے عنوان سے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا تھا۔

جگّی واسودیو۔ (فائل فوٹو)

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو گوگل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور میٹا کو ہدایت دی کہ وہ ’’ایشا فاؤنڈیشن‘‘ اور اس کے بانی جگّی واسودیو کے بارے میں یوٹیوبر شیام میرا سنگھ کے ذریعے اپلوڈ کی جانے والی ہتک آمیز ویڈیو اپنے پلیٹ فارمز سے ہٹا دیں۔ Live Law کی رپورٹ کے مطابق 24 فروری کو شیام میرا سنگھ نے ایک ویڈیو ’’سَدھ گرو بے نقاب: جگّی واسودیو کے آشرم میں کیا ہو رہا ہے‘‘ کے عنوان سے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا تھا۔ اس ویڈیو میں سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ سَدھ گرو کے نام سے مشہور جگّی واسودیو کے آشرم میں نابالغوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔ شیام میرا نے یہ ویڈیو ایکس پر بھی شیئر کی تھی۔

بدھ کے روز جسٹس سبرامونیم پرساد نے اس معاملے میں سنگھ کے خلاف ایشا فاؤنڈیشن کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ویڈیو کو ہٹانے کا حکم دیا۔ فاؤنڈیشن نے عبوری طور پر ویڈیو کو ہٹانے کی مانگ کی تھی۔ عدالت نے سنگھ سے کہا کہ وہ ویڈیو کو مزید شائع کرنے یا شیئر کرنے سے گریز کریں۔ ساتھ ہی عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اس ویڈیو کی اشاعت پر پابندی لگا دی۔

عدالت نے ہتک عزت کے مقدمے کی اگلی سماعت کے لیے 9 جولائی اور عبوری راحت کی درخواست پر سماعت کے لیے 9 مئی کی تاریخ درج کی ہے۔ ایشا فاؤنڈیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ سنگھ کی طرف سے ویڈیو میں اپ لوڈ کیا گیا مواد ’’بد نیتی پر مبنی‘‘ ہے اور بالکل غلط ہے۔ سماعت کے دوران فاؤنڈیشن کے وکیل نے کہا کہ سنگھ نے 19 فروری کو اسے ایک ای میل لکھا تھا کہ وہ ’’واسو دیو مبینہ طور پر نابالغ لڑکیوں کو اپنے اوپری حصے کے کپڑے اتارنے کے لیے کہتے ہیں‘‘ کے بارے میں ایک ویڈیو بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس (سنگھ) نے اس الزام کے بارے میں کچھ سوالات بھی پوچھے تھے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ ویڈیو فروری میں مہا شیو راتری کے ہندو تہوار سے دو دن پہلے ’’خاص حکمت عملی کے ساتھ اور جان بوجھ کر‘‘ جاری کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس ویڈیو کو اپلوڈ کرنے کا مقصد تہوار کے موقع پر فاؤنڈیشن کے ایک پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی کو لے کر عوامی اشتعال پیدا کرنا تھا۔ فاؤنڈیشن کے وکیل نے مزید کہا ’’ویڈیو کو 9 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے اور 13 ہزار سے زیادہ تبصرے کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ہتک آمیز ٹویٹس بھی کیے ہیں۔ سَدھ گرو کی دہائیوں سے بنی ساکھ کو اس طرح ختم نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

اس سے پہلے بھی پھنسے ہیں شیام میرا سنگھ

اس سے قبل بھی شیام میرا سنگھ کے ساتھ اس طرح کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جنوری 2024 میں عدالت نے سنگھ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا چینلز سے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ سے متعلق ہتک آمیز ویڈیو ہٹا دیں۔ اس ویڈیو میں جیل میں بند ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ کے طور پر گرمیت رام رحیم سنگھ کے عروج کو بیان کرتے ہوئے اس کے خلاف عصمت دری اور قتل کے الزامات کی وضاحت کی گئی تھی۔ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد رحیم نے شیام میرا پر مقدمہ کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read