گودریج انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر نادر گودریج نے ٹیکنالوجی اور جی سی سی جیسے شعبوں میں ملک کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان دنیا کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے حل کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
گودریج نے کہا کہ 2047 تک ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کا ملک کا وژن ترقی پسند اصلاحات، کاروبار کرنے میں آسانی، تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے اور نئے دور کی ٹکنالوجی میں ملک کی برتری پر مبنی ہوگا۔
گودریج نے کہا، “جیسے جیسے معیشت پھیلے گی، ہندوستان میں یوزرکی تعداد میں اضافہ ہوگا، جو ترقی کا ایک بڑا محرک ہوگا۔ AI جیسی چیزوں کی آمد کے ساتھ ہندوستان میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ امید ہے کہ ہم ہندوستان سے بہت کچھ آتے ہوئے دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی صنعت میں حاصل کی گئی کامیابی کو اے آئی کے میدان میں بھی نقل کرسکتا ہے۔
گودریج نے کہا، “ہماری IT صنعت کی طرح، ہم بھی باقی دنیا کو AI فراہم کرنے کا مرکز بن سکتے ہیں۔ ہمارے عالمی قابلیت کے مراکز (GCCs) بہت اچھا کام کررہے ہیں،اور ہم کچھ نئی ٹیکنالوجیز میں بھی GCCs قائم کر سکتے ہیں۔”
مزید اصلاحات ضوابط میں کمی اورکاروبار کرنے میں آسانی کی وکالت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوزکرنی چاہیے، اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو افرادی قوت کا حصہ بننے کی ضرورت ہے۔
گودریج انڈسٹریز نے مالان پور میں اپنی فیکٹری کو وسعت دینے کا عہد کیا ہے، اور توسیعی صلاحیت اس سال کے آخرمیں تیارہوجائے گی، گودریج نے حال ہی میں مدھیہ پردیش گلوبل انویسٹرس سمٹ کے دوران پی ٹی آئی کو بتایا۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


