علا متی تصویر
جموں و کشمیر کے راجوری علاقہ میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ یہاں فوج کی گاڑی پر کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جموں کے راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں رات تقریباً 12.45 بجے فوج کی گاڑی پر 4 سے 5 راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ دہشت گرد اس واردات کو انجام دینے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ فی الحال اس واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
علاقے میں صبح سے جاری تھا سرچ آپریشن
جموں کے سندر بنی علاقے میں جہاں یہ حملہ ہوا وہ ایل او سی سے متصل علاقے میں صبح سے سرچ آپریشن جاری تھا۔ صبح سے یہاں تلاشی مہم جاری تھی، جس دوران فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ تاہم فوج نے ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ یہ علاقہ پاکستان کی سرحد سے متصل ہے، اس لیے پولیس کو فی الحال وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ فوج خود وہاں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ پورے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ صرف ایک طرف سے ہوئی، حملہ آور فائرنگ کے فوراً بعد فرار ہو کر قریبی علاقوں میں چھپ گئے۔ فوج کے جوانوں کو جوابی کارروائی کا موقع بھی نہیں ملا۔ اس کے بعد فوج کے جوانوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ یہ فوج کی گاڑی کی نقل و حرکت کے دوران فائرنگ کی گئیتھی۔ تاہم اس معاملے میں اب تک کسی بھی فوجی افسر کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
