ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔
IND vs ENG 2nd ODI: کٹک میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارتی ٹیم کی جیت کے سب سے بڑے ہیرو روہت شرما رہے جنہوں نے 90 گیندوں پر 119 رنز کی شاندار اور یادگار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ شبمن گل نے بھی نصف سنچری اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں بڑا حصہ ڈالا۔
کٹک کے بارابتی گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 304 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور بین ڈکٹ نے نصف سنچریاں اسکور کیں جب کہ آخری اوورز میں لیام لیونگ اسٹون نے بھی 41 رنز کی تیز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے اسکور کو 300 رنز سے آگے لے جانے میں بڑا کردار ادا کیا۔
بھارت نے 4 وکٹوں سے جیتا یہ میچ
بھارتی ٹیم 305 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری تو روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کو طوفانی آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے مل کر ٹیم کا سکور صرف 15 اوورز میں 114 تک پہنچا دیا۔ روہت اور گل کے درمیان 136 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ہوئی۔ دراصل روہت اور گل نے ہندوستان کی جیت کی بنیاد رکھ دی تھی۔ وراٹ کوہلی ایک بار پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں- Rohit Sharma Century: روہت شرما نے کٹک میں اسکور کی دھماکہ خیز سنچری، انگلینڈ کے خلاف توڑ ڈالے کئی ریکارڈ
شریئس ائیر نے گزشتہ میچ میں ففٹی بنائی تھی اور کٹک میں بھی 44 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، لیکن اکشر پٹیل کے ساتھ ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے رن آؤٹ ہو گئے۔ اکشر پٹیل 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور رویندرا جڈیجا نے چوکا لگا کر ہندوستانی ٹیم کے لیے فاتحانہ شاٹ اسکور کیا۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے اچھی گیند بازی بھی ہوئی، جہاں رویندر جڈیجہ نے 3 وکٹ لیے، لیکن محمد شامی بہت مہنگے ثابت ہوئے کیونکہ انہوں نے 7 اوور میں 66 رنز دیے۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
