Urdu Conclave 2026

”آج کا دن سروجنی نگرکےلئے بہت خاص ہے!“ چاندے بابا تالاب واقع بستی کو خالی کرنے کے حکم کواین جی ٹی نے کیا ملتوی، ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے دی جانکاری

راجیشورسنگھ نے بتایا کہ کئی دہائیوں سے گرام سبھا گڑھی چنوٹی کی اس بستی میں رہنے والے ہزاروں لوگوں کو آج انصاف دلانے کی کوششوں کو ابتدائی کامیابی ملی ہے۔

سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ

لکھنؤ کے سروجنی نگراسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ آج این جی ٹی نے 25 فروری تک گڑھی چنوٹی کی چاندے بابا تالاب واقع بستی خالی کرنے کے اپنے سابقہ حکم کو ملتوی کیا ہے، جس کے سبب سینکڑوں غریب، پسماندہ اور دلت خاندانوں کا مستقبل اندھیرا تھا۔ آج نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے سامنے، سروجنی نگر کے لوگوں کے خوابوں کا سپاہی بن کرحاضرہوا۔

راجیشور سنگھ نے مدد کا دلایا تھا بھروسہ

راجیشورسنگھ نے مزید کہا کہ گرام سبھا گڑھی چناؤٹی کی اس بستی میں کئی دہائیوں سے رہنے والے ہزاروں لوگوں کوانصاف فراہم کرنے کی کوششوں کوابتدائی کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 11 ستمبرکو میں نے اس کالونی کے لوگوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل کے بارے میں معلوم کیا اورانہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اسی ضمن میں آج این جی ٹی میں بطورانجینئر حاضر ہونا، میرے لئے صرف ایک قانونی ذمہ داری نہیں بلکہ جذباتی عزم بھی تھا۔ ہرلمحہ میں، میں سروجنی نگرکے لوگوں کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔