Bharat Express

India vs England 1st T20I:انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے لئے انڈیا پلیئنگ11 کا ہوا اعلان

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی جو گزشتہ کئی ماہ سے زخمی تھے،اب مکمل طورپر صحت یاب ہوچکے ہیں، اور ٹیم میں ان کی واپسی ہوئی ہے ۔

انگلینڈ کے خلاف انڈیا پہلا ٹی 20 میچ کلکتہ میں کھیلے گی ۔ انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے جا رہے ٹی20 سیریز کے پہلے مقابلے کے لئے ٹیم انڈیا کی پلیئنگ 11 کو لے  کرخبریں تیز ہو گئی ہیں ۔ کپتان سوریہ کمار یادو کی  قیادت میں ہندوستانی ٹیم میدان پر اترنے کے لئے تیار ہے۔ ٹیم  کے ارکان  کی توجہ میچ وننِگ کھلاڑیوں سمیت متعدد پہلؤں پر ہوگا۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی جو گزشتہ کئی ماہ سے زخمی تھے،اب مکمل طورپر صحت یاب ہوچکے ہیں، اور ٹیم میں ان کی واپسی ہوئی ہے ۔ ،وہیں دوسری طرف ک چند سینئر  کھیلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے، جن کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے اس فہرست میں  رشبھ پنت، شبمن گل، یسسوی جیسوال اور کے ایل راہل کے نام شامل ہیں۔

  سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما  رہیں گے بطور اوپنر

سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما کو اوپنر کے طورپر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔  ان دونوں کھلاڑیوں نے افریقہ دورہ کے دوران اپنی شاندار بلے بازی سے  سب کو اپنا دیوانہ بنا  یا تھا ۔  اوپننگ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری بھی سیمسن کے کندھوں پر ہے۔  مڈل آرڈر کی بات کریں تو  تلک ورما اور رنکو سنگھ کے ساتھ کپتان سوریہ کمار یادو  اس  کی ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کے لیے آل راؤنڈر کھلاڑیوں میں ہاردک پانڈیا کے ساتھ ساتھ نتیش کمار ریڈی اور واشنگٹن سندر بھی شامل ہیں، جنہوں نے حالیہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں اپنی شاندار کارکردگی سے کرکٹ کے مداحوں کے  دل جیت لئے تھے ۔ اس کے علاوہ  اکشر پٹیل کو نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ محمد شامی کو آئندہ سیریز کے لیے  بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔  ان کے علاوہ تیز گیند بازوں کی فہرست   میں ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کا نام بھی  شامل ہے۔  ورون چکرورتی اور روی بشنوئی کو اسپنر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پلیئنگ الیون

Also Read