Bharat Express

Maoist Carrying 1 Crore Bounty Killed:چھتیس گڑھ کے گریا بند میں پولیس اور ماؤ نوازوں کے درمیان تصادم ، ایک کروڑ کا انعامی سمیت 15ماؤنواز ہلاک

 مارے گئے 15 ماؤ نوازوں میں ایک کروڑ کا انعامی ماؤنواز بھی شامل ہے ۔ پولیس نے مقام  وارادات سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

چھتیس گڑھ کے گریا بند میں پولیس اور ماؤ نوازوں کے درمیان تصادم

 نئی دہلی :چھتیس گڑھ کے گریا بند نامی  علاقہ میں پولیس اورماؤ نوازوں کے درمیان تصادم جارہی ہے، ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تصادم میں اب  تک پندرہ ماؤ نواز ہلاک ہوچکے ہیں۔  بتایاجارہا ہے کہ  مارے گئے 15 ماؤ نوازوں میں ایک کروڑ کا انعامی ماؤنواز بھی شامل ہے ۔ پولیس نے مقام  وارادات سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

سیکورٹی فورسز کی 10 ٹیمیں تھیں شامل

تصادم کے بعد کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران دو ماؤ نوازوں کی لاشیں بھی ملی تھیں۔ تصادم کے دوران ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا تھا۔ زخمی جوان کو ایئر لفٹ کرا کر رائے پور لایا گیا۔ چھتیس گڑھ اور اڑیسہ کی انتظامیہ کی جانب سے تشکیل شدہ 10 ٹیمیں  ماؤ نوازوں کے خلاف مہم چلارہی ہیں۔ پولیس اور ماؤ نوازوں کے درمیان ہوئے تصادم  15 ماؤ نوازوں کے مارے جانے کے علاوہ مزید ماؤ نوازوں کے ہلاک ہونے  کا امکان ہے۔ مہلوک ماؤ نوازوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔

ماؤ نوازوں  سے متعلق  اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی

 اڑیسہ اورچھتیس گڑھ انتظامیہ کوکلہاڑی گھاٹ کے جنگل میں بڑی تعداد میں ماؤ نوازوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد اڑیسہ اورچھتیس گڑھ پولیس نے مشترکہ  طورپرماؤ نوازوں  کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ کلہاڑی گھاٹ ریزرو فوریسٹ کے گھنے جنگلات میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے  ماؤنوازوں کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا آپریشن  جاری ہے ۔

بھارت ایکسپریس

Also Read