Bharat Express

Konstas reveals conversation with Kohli: ’’میں نے کہا، میں آپ کو آئیڈیل مانتا ہوں…‘‘، کونسٹاس نے کوہلی کے ساتھ ہوئی بات چیت کا کیا انکشاف

سڈنی ٹیسٹ میں بھی سیم کا بمراہ کے ساتھ گرما گرم لمحہ دیکھنے کو ملا۔ سیم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وقت ضائع کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ ہندوستان دن کے اختتام سے پہلے دوسرا اوور نہ پھینک سکے۔ اس پر بمرا غصے میں آگئے۔

کونسٹاس نے کوہلی کے ساتھ ہوئی بات چیت کا انکشاف کیا۔

نئی دہلی: 19 سالہ آسٹریلیائی کھلاڑی سیم کونسٹاس نے بارڈر-گواسکر سیریز کے دوران ہندوستانی کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کندھے سے ٹکرانے کے واقعے کے بعد ان کی کوہلی سے بات چیت ہوئی تھی جس میں انہوں نے کوہلی کو بتایا تھا کہ وہ ان کے مداح ہیں اور انہیں اپنا آئیڈیل مانتاے ہیں۔

سیم نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں ہندوستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے نیتھن میک سوینی کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئے تھے اور 65 گیندوں میں 60 رنز بنائے۔ ابتدائی اوورز میں انہوں نے بمراہ کی گیندوں کو آسانی کے ساتھ کھیلا جس نے شائقین کو پرجوش کردیا۔ حالانکہ، بمراہ نے انہیں دوسری اننگز میں آؤٹ کر دیا۔

اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے سیم نے کہا، ’’ایم سی جی میں پہلے دن 90,000 شائقین کے سامنے کھیلنا حیرت انگیز تھا۔ کوہلی اور بمراہ جیسے لیجنڈز کے خلاف کھیلنا اور اسٹیو اسمتھ اور پیٹ کمنز جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا میرا بچپن کا خواب تھا۔ میں ہر لمحے سےلطف اندوز ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔‘‘

میچ کے دوران کوہلی اور سیم کے درمیان ٹکراؤ ہوا، جب کوہلی درمیانی اوورز میں سیم سے ٹکرا گئے۔ لیکن میچ کے بعد دونوں نے بات کی، جس میں کوہلی نے سیم کو سری لنکا کے دورے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

19 سالہ سیم نے کہا، ’’میچ کے بعد میں نے کوہلی سے بات کی اور بتایا کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔ ان کے خلاف کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ میدان پر ان کا اثر زبردست تھا۔ بھارتی شائقین زور زور سے ان کے نام کا نعرہ لگا رہے تھے۔ یہ سب بہت خاص تھا۔‘‘

سیم نے مزید کہا، ’’کوہلی بہت ہی شائستہ اور مہربان ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے دورے کے لیے مجھے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میرے خاندان میں ہر کوئی انہیں پسند کرتا ہے اور میں بچپن سے ہی ان کا مداح رہا ہوں۔ وہ کھیل کے لیجنڈ ہیں۔‘‘

سڈنی ٹیسٹ میں بھی سیم کا بمراہ کے ساتھ گرما گرم لمحہ دیکھنے کو ملا۔ سیم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وقت ضائع کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ ہندوستان دن کے اختتام سے پہلے دوسرا اوور نہ پھینک سکے۔ اس پر بمرا غصے میں آگئے۔

سیم نے کہا، ’’میرے خیال میں یہ میرے لیے سیکھنے کا موقع تھا۔ میں نے وقت ضائع کرنے کی کوشش کی، لیکن بمراہ نے مجھے آؤٹ کر دیا، وہ ایک عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں، اگر یہ واقعہ دوبارہ ہوتا ہے تو شاید میں ایسا نہیں کروں گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Also Read