Bharat Express DD Free Dish

Govt signs Rs 1,990 crore defence deal: وزارت دفاع نے روایتی آبدوزوں کی تقویت کے واسطے ایم ڈی ایل کے ساتھ 1,990 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیا

اے آئی پی ٹیکنالوجی ڈی آر ڈی او کی طرف سے مقامی طور پر تیار کی جا رہی ہے۔ اے آئی پی -پلگ کی تعمیر اور اس کے انضمام سے متعلق پروجیکٹ سے روایتی آبدوزوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اورنمایاں طورپر‘آتم نر بھر بھارت’ پہل میں معاون ثابت ہوگا۔

وزارت دفاع نے تقریباً 2,867 کروڑ روپے کے دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں،جوڈی آر ڈی او-اے آئی پی سسٹم کے لیے ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلزن (اے آئی پی) پلگ کی تعمیر اور ہندوستانی آبدوزوں میں اس کے انضمام، اور کلواری کلاس کی آبدوزوں پر الیکٹرانک ہیوی ویٹ تارپیڈو (ای ایچ ڈبلیو ٹی) کے انضمام سے متعلق ہیں۔ دونوں معاہدوں پر 30 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

اے آئی پی پلگ کی تعمیر اور اس کے انضمام کاسمجھوتہ تقریباً 1,990 کروڑ روپے کی مالیت سے مزاگون ڈوک شپ بلڈر لمیٹڈ،ممبئی کے ساتھ کیا گیا ہے، جبکہ ڈی آر ڈی او کے ذریعے تیارکئے جانے والے ای ایچ ڈبلیو ٹی کے انضمام کا معاہدہ، تقریباً 877 کروڑ روپے کی لاگت سے نول گروپ، فرانس کے ساتھ کیاگیا ہے۔

اے آئی پی ٹیکنالوجی ڈی آر ڈی او کی طرف سے مقامی طور پر تیار کی جا رہی ہے۔ اے آئی پی -پلگ کی تعمیر اور اس کے انضمام سے متعلق پروجیکٹ سے روایتی آبدوزوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اورنمایاں طورپر‘آتم نر بھر بھارت’ پہل میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سے تقریباً تین لاکھ افرادی ایام  کا روزگار پیدا ہوگا۔ ای ایچ ڈبلیو ٹی کا انضمام ہندوستانی بحریہ، ڈی آر ڈی او اور نیول گروپ، فرانس کی مشترکہ کام ہوگا۔ اس سے ہندوستانی بحریہ کی کلواری کلاس آبدوزوں کی فائر پاور کی صلاحیتوں میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read